ETV Bharat / bharat

Vice President جنگلات ہندوستانی اخلاقیات، شعور اور ثقافت کا لازمی حصہ ہیں - جنگلات ہندوستانی اخلاقیات اور ثقافت کا لازمی حصہ

انڈین فاریسٹ سروس کے 2021 بیچ کے پروبیشنری افسران کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ جگدیپ دھنکھڑقدرتی وسائل کا اندھا دھند استحصال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان اس سیارے کو اپنے استحقاق کے طورپرنہیں لے سکتا۔Forests have been an integral and cardinal part of Indian ethos

جگدیپ دھنکھڑ
جگدیپ دھنکھڑ
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 10:22 PM IST

نئی دہلی،نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی عالمی اقدام پر زور دیا ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں انڈین فاریسٹ سروس کے 2021 بیچ کے پروبیشنری افسران کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ قدرتی وسائل کا اندھا دھند استحصال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان اس سیارے کو اپنے استحقاق کے طورپرنہیں لے سکتا۔Forests have been an integral and cardinal part of Indian ethos

فاریسٹ سروس کے افسران کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا، "آپ ہماری قبائلی برادریوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ان کی قدیم ثقافت کا براہ راست تجربہ حاصل کریں گے۔ آپ کے پاس ان کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کا ایک خدائی موقع ہوگا۔"

مسٹردھنکھڑ نے جنگلات کی اہمیت پر کہا کہ 'جنگل ہندوستانی اخلاقیات، شعور اور ثقافت کا اٹوٹ اور اہم حصہ رہے ہیں'۔ جنگلات کی دولت کے لحاظ سے ہندوستان دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے افسران کو 'انسانی خدمت کے لیے فطرت کی خدمت' کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے افسران 'فطرت کے سفیر' ہیں۔

مزید پڑھیں:Christmas 2022 نائب صدر دھنکھڑ نے کرسمس کی مبارکباد دی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.