محکمہ فوڈ کے اعلی افسران نے پہاں پہنچ کر پھلوں کی جانچ کی اور فوڈ محکمے کی ٹیم نے کچھ سیمپل اپنے ساتھ لے لیے جن کی جانچ کی جا رہی ہے اور اس ٹیم نے کچھ پھلوں پر رنگ لگا ہوا پایا جس کے بعد ان پھلوں کو تلف کردیا گیا۔
مظفرنگر سٹی مجسٹریٹ ابھیشیک کمار نے بتایا کہ آج ہم لوگوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک وائرل ویڈیو کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس کے بعد ہم نے اس کی جانچ کے لیے محکمہ فوڈ کی ٹیم کو موقع پر بھیجا جس نے موقع پر پہنچ کر پھلوں کے سیمپل لیے اس دوران کچھ پھلوں پر کلر بھی پایا گیا۔
محکمہ فوڈ کی ٹیم نے باریکی کے ساتھ جانچ کی اور اپنے ساتھ کچھ پھلوں کے سیمپل اپنے ساتھ لے گئے اور جانچ شروع کر دی۔ جانچ کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائیگی۔ اس ٹیم نے کچھ پھلوں پر کلر لگا ہوا پایا جس کو ٹیم نے تلف کردیا۔