ETV Bharat / bharat

ہماچل پردیش کے سیبوں کی پانچ منفرد اقسام کو بحرین بھیجا گیا

زراعت او ر ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی درآمد کو نئے مناظر تک پہنچانے اور اس کے فروغ پر مسلسل زور دیتے ہوئے 'زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹ ایکسپورٹ' نے ہماچل پردیش باغبانی پیداوار مارکیٹنگ اور پروسیسنگ کارپوریشن لمٹیڈ ( ایچ پی ایم سی ) کے ساتھ مل کر آج سیبوں کی پانچ منفرد اقسام پر مشتمل روئل ڈلیشیس، ڈارک بیرن گالا، اسکارلیٹ اسپر، ریڈ ویلیکس اور گولڈن ڈلیشیس کی پہلی کھیپ بحرین بھیجی۔

ہماچل پردیش کے سیبوں کی پانچ منفرد اقسام کو بحرین بھیجا گیا
ہماچل پردیش کے سیبوں کی پانچ منفرد اقسام کو بحرین بھیجا گیا
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 10:37 PM IST

یہ سیب ہماچل پردیش کے کسانوں سے حاصل کیے گئے ہیں اور اے پی ڈی اے کے رجسٹرڈ ڈی ایم انٹرپرائزز کے ذریعہ اس ملک کو بھیجا گیا۔ یہ سیب سرکردہ ریٹیلر الجزیرہ گروپ کی جانب سے منعقدہ ایپل پروموشن پروگرام میں دکھائے جائیں گے، جس کی شروعات 15 اگست 2021 کو ہوگی۔ یہ پروگرام ہندوستان کی آزادی کا امرت مہوتسوکے موضوع پر ہندوستان کی آزادی کے جشن کے 75 ویں سال کے موقع پر شروع ہوگا۔

ایپل پروموشن پروگرام بھارت میں سیبوں کی اقسام کے بارے میں بحرین میں صارفین کو قائل کرنے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام ایسے وقت میں کیا جارہاہے جب بھارت کووڈ-19 وبا سے درپیش لوجسٹیکل چیلنجوں کے باوجود نئے ممالک میں آموں کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے اپناقدم جمارہا ہے۔

جولائی 2021 میں مشرقی خطوں جن میں خاص طور سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں آموں کی برآمدات کے امکانات کو فروغ دینے کے لئے بڑے اقدامات کرتے ہوئے مغربی بنگال کے ضلع مالدہ سے جغرافیائی شناخت شدہ ( جی آئی ) تصدیق شدہ فضلی آم کی اقسام حاصل کرکے بحرین کو بھیجی گئیں۔ اے پی ڈی اے سے رجسٹرڈ ڈی ایم انٹرپرائزز کولکتہ نے فضلی آم کی کھیپ کو برآمدکیا ،جس کو الجزیرہ گروپ، بحرین نے درآمد کیا۔

اے پی ای ڈی اے غیر روایتی خطوں اور ریاستوں سے آموں اور سبزیوں کی برآمدات کو فرٰوغ دینے کے لئے اقدامات کی شروعات کررہا ہے۔ اے پی ای ڈی اے ،آموں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ورچوئل خریدار فروخت کنندہ کے اجلاس اور میلوں کا انعقاد کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: کانپور پٹائی معاملہ: قومی اقلیتی کمیشن کا پولیس کمشنر کو نوٹس

آم کی کھیپ بحرین کو بھیجنے سے قبل اے پی ای ڈی اے قطر کےدوحہ میں 'مینگو پروموشن' پروگرام کا انعقاد کیا، جہاں مغربی بنگال اور اترپردیش سے جی آئی تصدیق شدہ آموں کی 9 اقسام کو درآمد کنندگان فیملی فوڈ سینٹر کے اسٹورس پر دکھایا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.