اونا: ریاست ہماچل پردیش کے ضلع ہیڈکوارٹر اونا کے قریب کٹھر کلاں میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ سنیچر کی رات دیر گئے سنتوش گڑھ سے اونا جانے والی پنجاب نمبر کی ایک کار کٹھر کلاں میں سڑک کے کنارے کھمبوں سے ٹکرا گئی۔ کار کے ٹکرانے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ فوراً موقع کی طرف بھاگے۔ لوگوں نے بڑی محنت سے پلٹی ہوئی کار کو سیدھا کیا۔ ساتھ ہی کار میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش شروع کی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو تباہ شدہ کار کو کاٹ کر باہر نکالنا پڑا۔Five people died in a road accident at una
معلومات کے مطابق تیز رفتار کار سڑک کے کنارے لگے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے بعد وہ سڑک کے کنارے کھیتوں میں جاگری۔ واقعے کے وقت کار میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے دو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ حادثے میں سلوہ کے رہائشی راجن جسوال اور امان جسوال کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ زخمی کار ڈرائیور وشال چودھری ساکنہ مزارہ، سمرن جیت سنگھ ساکن حاجی پور تحصیل ننگل اور انوپ سنگھ ساکنہ جھیلرہ کو اونا اسپتال لایا گیا، جہاں علاج کے دوران تینوں کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں:۔ Road Accident in Barmer کار اور ٹرک میں تصادم، چار افراد ہلاک، بچہ زخمی
مرنے والے دو نوجوان کی شناخت راجن جسوال ولد کلدیپ جسوال اور امان جسوال ولد نند لال کے طور پر ہوئی ہے، دونوں سلوہ کے رہنے والے تھے۔ اسی دوران وشال چودھری عرف امندیپ ولد بلدیو سنگھ ساکنہ مزارہ، سمرن جیت سنگھ ولد درشن سنگھ ساکنہ حاجی پور تحصیل ننگل ضلع روپ نگر پنجاب اور انوپ سنگھ ولد جنک راج ساکنہ جھیلرہ شامل ہیں۔ سڑک حادثہ پر ایس پی اونا ارجیت سین نے بتایا کہ پولیس نے تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر لواحقین کو مطلع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر لیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کرانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔