سمستی پور: بہار کے ضلع سمستی پور میں پانچ لوگوں نے خودکشی کر لی ہے۔ ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ معاملہ ودیا پتی نگر تھانہ علاقہ کے ماؤ گاؤں کا ہے۔ جہاں منوج جھا اور ان کے خاندان کے تمام افراد نے پھانسی پر لٹک کر خودکشی کرلی۔ Five members of same family hanged themselves in samastipur
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ماں اور دو بچے شامل ہیں۔ منوج جھا (42)، ان کی بیوی سندر منی دیوی (38)، ماں سیتا دیوی (65)، بیٹے ستیم (10) اور شیوم (7) نے اجتماعی خودکشی کر لی۔ فی الحال موقع سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے تاہم پڑوسیوں نے مالی تنگی کے باعث خودکشی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسی دوران ڈی ایس پی دنیش کمار پانڈے کی قیادت میں پولس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔
مزید پڑھیں:۔ Newly-Married Woman Allegedly Commits Suicide:رامبن میں مبینہ طورپر خاتون نے خودکشی کی
ضلع کے ودیا پتی نگر تھانہ علاقہ کے تحت ماؤ دھنیش پور جنوبی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی خودکشی سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ اس پر کوئی کھل کر بات کرنے کو تیار نہیں۔ وہیں ڈی ایس پی دنیش کمار پانڈے نے کہا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔