ETV Bharat / bharat

Spreading Terror In Thane: دہشت پھیلانے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار - پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا

تھانے کے رہائشی علاقوں میں کچھ لوگوں نے مقامی لوگوں کو تلواروں اور ہاتھوں میں کلہاڑی لے کر دھمکیاں دیں اور ان کو خوفزدہ کرنے کی کوشش جس کے بعد مقامی لوگوں کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ Five Arrests For Spreading Terror In Thane

دہشت پھیلانے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

author img

By

Published : May 8, 2022, 7:57 AM IST

تھانے: ریاست مہاراشٹر میں ضلع تھانے کے ٹھاکر پاڑہ علاقہ کے دہیسر محلے میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 3:30 بجے ملزمان نے رہائشی علاقوں کے مکینوں کو تلواروں اور ہاتھوں میں کلہاڑی لے کر دھمکیاں دیں۔ ملزمان نے خطرناک ہتھیار لہراتے ہوئے علاقے کے لوگوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ کچھ لوگوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑ کر پولس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ Five Arrests For Spreading Terror In Thane

مزید پڑھیں:۔ Three Accused Arrested For ATM Fraud: اے ٹی ایم جعلسازی میں تین افراد گرفتار

پولس نے بتایا کہ ملزمان کے نام جاوید سلیم، دلاور فرید شیخ، شہید نذیر شیخ، سعد احمد اور ماریہ جاوید خان ہیں جنہیں آرمز ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پورے واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.