ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ اینٹی اکسٹارشن سیل نے ایک ملکیت کی خریداری کے دوران فرضی دستاویزات کا استعمال کرنے کے جرم میں پانچ لوگوں کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا، جہاں کورٹ نے ان ملزمین کو تین دنوں کی پولیس حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ ایک ملزم شہزادہ جنگریز خان کو بیماری کے سبب علاج کے لئے ممبئی کے سیفی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدہ ملزمین نے فرضی دستاویز کی بنیاد پر ممبئی کے عمر کھاڑی علاقے میں ایک عمارت خریدی تھی۔ یہ عمارت ساوتھ افریقہ میں مقیم لمبات فیملی کی ہے۔ اس ملکیت کی دیکھ بھال کرنے والے کرولیا اینڈ سنس نے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر فروخت کر دیا۔ متاثرہ شخص کے اہل خانہ کو جب اسکی جانکاری ملی، تو اُنہوں نے ممبئی پولیس کی ای او ڈبلیو میں شکایت کی۔ یہ ملکیت 25 کروڑ کی تھی جبکہ کورٹ میں بحث کر دوران اس ملکیت کو محض 10 لکھ کا بتایا گیا۔ اس معاملے میں ملزم یوسف کرالیا سمیت کئی ملزمین ابھی بھی فرار ہیں۔ سرکاری وکیل ایم اس چودھری نے بتایا کہ زمین کی خریداری کے نام پر ملزمین نے ملکیت پر قبضہ کر لیا ہے۔ Five accused who bought building with fake documents arrested in mumbai
مزید پڑھیں:۔ نوئیڈا: ٹھگی کرنے والا گینگ پولیس کی گرفت میں
آپکو بتادیں کی ممبئی میں ساؤتھ افریقہ میں مقیم کئی لوگوں کی ملکیت موجود ہے، جسکی دیکھ بھال یہاں موجود لوگ کرتے ہیں، کئی عمارتوں کو دیکھ بھال کرنے والوں نے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر فروخت کر دیا ہے حالانکہ اس کی اطلاع اُنہیں ملنے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس معاملے میں ایک پوری گینگ شامل ہے، جو فرضی طریقے سے اس طرح کی عمارتوں کو فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔