ETV Bharat / bharat

Paris Olympics 2024 پیرس اولمپکس کے لئے اولین اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ - پیرس اولمپکس 2024 کے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ

مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وزیر نسیت پرمانک کے ساتھ آج پیرس اولمپکس 2024 کے لیے اولین اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔

پیرس اولمپکس کے لئے اولین اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 10:17 PM IST

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وزارت کے مملکتی وزیر جناب نسیت پرمانک کے ساتھ آج پیرس اولمپکس 2024 کے لیے اولین اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جس میں امورِ نوجوانان اور اسپورٹس کی وزارت، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اے او) کے نمائندوں نے شرکت کی، پیرس اولمپکس کے روڈ میپ پر مفصّل تبادلہ خیال کیا گیا۔

اولمپکس کے کھیل اگلے سال ہونے والے ہیں۔ میٹنگ میں اس سال ہانگ زو میں ہونے والے ایشین گیمز کی تیاریوں کے بارے میں بھی تازہ جان کاری حاصل کی گئی۔ میٹنگ کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ہمارے ایتھلیٹس ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور بھارت کی بھی اس سال ہانگ زو میں کارکردگی بہترین رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم او سی (مشن اولمپک سیل) کے اراکین ہر دوسرے ہفتے میٹنگیں کر رہے ہیں اور ٹیمیں ایتھلیٹس کے ساتھ مستقل بنیادوں پر رابطے میں رہتی ہیں تاکہ پیش رفت کو چیک کیا جا سکے اور یہیقینی بنایا جا سکے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ آج کی جائزہ میٹنگ اسی پر تھی اور تمام ذمہ داران جو آج موجود تھے اس بات پر متفق تھے کہ اس ایشین گیمز میں بھارت اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Paris Olympics پیرس اولمپکس 2024 میں آرٹسٹک تیراکی مقابلے میں پہلی بار مرد ایتھلیٹ ہوں گے اہل

انہوں نے کہا کہ حکومت ہو یا کھلاڑی سبھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں کہ ایشین گیمز کی تیاری میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے۔ ایشین گیمز اس سال چین کے شہر ہانگ زو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والے ہیں جبکہ اولمپک کے کھیل آئمدہ سال فرانس کے شہر پیرس میں 26 جولائی 2024 سے 11 اگست 2024 تک ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.