ETV Bharat / bharat

First English translation of the Quran ریاست دکن میں قرآن مجید کا سب سے پہلا انگریزی ترجمہ - مترجم مارما ڈیوک پکتھال

ریاست حیدرآباد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قرآن حکیم کے اس مترجم ڈیوک پکتھال کو اس نے سر آنکھوں پر بٹھایا اور عظیم ترین مترجم کے لیے ممکنہ سہولتیں فراہم کیں، یہی نہیں بلکہ اس ترجمے کی تکمیل کے بعد بھی اس مترجم قرآن کے ساتھ شایان شان سلوک روا رکھا گیا۔ First English translation of the Quran

English Quran
The Meaning of the Glorious Koran
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 4:31 PM IST

Updated : Oct 1, 2022, 7:21 PM IST

حیدرآباد: انگریزی زبان میں قرآن مجید کے سب سے پہلے ترجمہ کا سہرا ریاست دکن کے فرمانروا میر عثمان علی خان کی سربراہی میں قرآن مجید کے شہرہ آفاق مترجم اور تحقیقی کتابوں کے مصنف اور مشہور صحافی مارما ڈیوک پکتھال کو جاتا ہے۔ قرآن پاک کا انگریزی میں ترجمہ پکتھال کا عظیم کارنامہ ہے۔ First English translation of the Quran

حیدرآباد کی ملازمت کے دوران ترجمے کے کام کو مکمل فرصت اور یکسوئی کے ساتھ انجام دینے کے لئے انہیں پوری تنخواہ کے ساتھ دو سال کی رخصت منظور کی گئی تھی۔ پکتھال ترجمہ مکمل ہونے پر مصر گئے اور وہاں انہوں نے جامعہ ازہر کے اساتذہ اور دیگر علماء سے اپنے ترجمے پر مشورہ لیا اور قرآن مجید کے مشکل مقامات پر بحث و مباحثہ کیا جس کی روشنی میں انہوں نے اپنے ترجمے پر کہیں کہیں نظر ثانی بھی کی۔ First English translation of the Quran

English Quran

ڈاکٹر پکتھال کا ترجمہ 1930ء میں The Meanning of tha Glorious Koran کے نام سے بیک وقت لندن اور نیویارک سے شائع ہوا۔ گورنمنٹ سنٹرل پریس حیدرآباد سے بھی دو جلدوں میں اس کی اشاعت عمل میں آئی۔ اس ترجمے کے اب تک بے شمار ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر حسیب جعفری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مارما ڈیوک پکتھال کے قرآن مجید کے انگریزی ترجمہ پر کہا کہ محمد مارما ڈیوک پکتھال کا انگریزی ترجمہ لازوال ہے۔ اس سے ہمیشہ استفادہ کیا جائے گا۔ پکتھال علمی دنیا میں مشاہیر میں شمار کئے جاتے ہیں۔ First English translation of the Quran

انہوں نے انگلستان اور یورپ کے دیگر ممالک میں تعلیم حاصل کی ہے۔ انگریزی، جرمن، فرانسیسی اطالوی اور ہسپانوی زبانوں سے واقف ہونے کے علاوہ وہ عربی میں بھی بہت اچھی استعداد رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اسلامی ممالک میں عربوں، ترکوں اور مصریوں کی صحبت میں گزارا تھا۔

حسیب جعفری نے مزید کہا کہ ریاست حیدرآباد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قرآن حکیم کے اس مترجم کو اس نے سر آنکھوں پر بٹھایا اور عظیم ترین مترجم کے لئے ممکنہ سہولتیں فراہم کیں، یہی نہیں بلکہ اس ترجمے کی تکمیل کے بعد بھی اس مترجم قرآن کے ساتھ شایان شان سلوک روا رکھا گیا۔

حسیب جعفری نے کہا کہ اگر انگریزی ڈکشنری کے بارے میں کسی سے پوچھا جائے تو آکسفورڈ کا نام لیا جاتا ہے اسی طرح اگر قرآن مجید کے انگریزی ترجمے کے بارے میں پوچھا جائے تو سب سے پہلے پکتھال کے ترجمہ کا ذکر کیا جاتا ہے۔

پکتھال کا یہ عظیم کارنامہ قرآن مجید کے انگریزی ترجمہ کی پہلی جلد آج بھی شہر حیدرآباد میں میوزیم کی زینت بنا ہوا اور ہزاروں لاکھوں افراد قرآن مجید کے ترجمہ کو دیکھ کر انہیں یاد کرتے ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2022, 7:21 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.