اروند کیجریوال نے بتایا کہ اب ڈی ٹی سی کے اندر مزید نئی بسیں آنا شروع ہو جائیں گی۔ اس بس کی بیٹری ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے اور ایک بار بیٹری چارج ہونے کے بعد یہ بس کم از کم 120 کلومیٹر تک چلتی ہے۔ تمام ڈپو میں چارجنگ کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ First Electric Bus Service Start In Delhi
اس موقع پر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ آج سے دہلی میں یہ پہلی الیکٹرک بس سڑکوں پر چلنا شروع ہو گئی ہے۔ اس لیے آج کا دن کئی لحاظ سے بہت اہم ہے۔ سب سے پہلے دہلی میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے برسوں میں پرانی بسوں کو ہٹانے کے ساتھ ہی دہلی کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں آئیں گی۔ یہ آلودگی پر قابو پانے کی طرف ایک بہت اہم قدم ہے۔ اس بس کے چلانے کے دوران کوئی آواز نہیں آتی اور اس بس سے ہلکا سا دھواں بھی نہیں نکلتا۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ توقع ہے کہ اپریل تک 300 بسیں آ جائیں گی، اس کے بعد اگلے چند برسوں میں مزید دو ہزار الیکٹرک بسیں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ جموں میں الیکٹرک بس سروس شروع
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ دہلی میں ایک اور بڑی بات یہ ہوئی ہے کہ 2011 سے آج تک ڈی ٹی سی کے بیڑے میں ایک بھی نئی بس نہیں آئی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج 2011 کے بعد ڈی ٹی سی کے بیڑے میں پہلی بس ہے۔ یہ بس کلسٹر کے بیڑے میں شامل نہیں ہے۔ یہ بس مکمل طور پر ڈی ٹی سی کے دائرہ اختیار میں ہے۔