ETV Bharat / bharat

کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ سیریم انسٹی ٹیوٹ سے روانہ

پونے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ویکسین ملک کے 13 مختلف مقامات پر پہنچائی جائے گی۔

covishield
covishield
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 8:12 AM IST

Updated : Jan 12, 2021, 10:34 AM IST

کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ مہاراشٹر کے پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے روانہ کر دی گئی ہے۔ کووی شیلڈ ویکسین لے جانے والے تین ٹرک سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے پونے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں، ہوائی اڈے سے ویکسین کی خوراک ملک کے مختلف مقامات پر بھیجی جائے گی۔

کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ سیریم انسٹی ٹیوٹ سے روانہ

واضح ہو کہ 16 جنوری 2021 سے کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی جائے گی۔

آٹھ پروازیں کووی شیلڈ ویکسین کو پونے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 13 مختلف مقامات پر پہنچائی جائے گی۔

پونے ہوائی اڈے سے ویکسین کی ہوائی نقل و حمل کو سنبھالنے والی کمپنی ایس بی لاجسٹک کے ایم ڈی سندیپ بھوسلے نے بتایا کہ کل آٹھ پروازیں کووی شیلڈ ویکسین کو پونے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 13 مختلف مقامات پر پہنچائی جائے گی۔ پہلی فلائٹ دہلی ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگی۔ اس سے قبل ڈی جی سی اے نے کورونا ویکسین کے ٹرانسپورٹیشن کے لئے رہنما اصول جاری کیے تھے۔

ٹیکہ لگانے میں صحت کارکنوں اور فرنٹ لائن اہلکاروں کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کی تعداد تقریباً تین کروڑ ہے۔ اس کے بعد جن کی عمر 50 سال سے زیادہ یا اس کے قریب ہیں یا جو سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، انہیں اس ٹیکہ کاری مہم میں شامل کیا جائے گا۔ ان کی تعداد تقریباً 27 کروڑ ہے۔

Last Updated : Jan 12, 2021, 10:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.