ETV Bharat / bharat

شمالی 24 پرگنہ: کمرہٹی میں ترنمول کانگریس پارٹی دفتر پر حملہ - شمالی 24 پرگنہ

کمرہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر پانچ میں واقع ترنمول کانگریس پارٹی کے دفتر پر چند نامعلوم شرپسندوں نے بموں سے حملہ کر دیا اور فرار ہوتے وقت پانچ راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔

کمرہٹی میں ترنمول کانگریس پارٹی دفتر پرفائرنگ اور بموں سے حملہ

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 3:54 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد سے ہی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کمرہٹی میں ترنمول کانگریس پارٹی دفتر پرفائرنگ اور بموں سے حملہ
کمرہٹی میں ترنمول کانگریس پارٹی دفتر پرفائرنگ اور بموں سے حملہ
شمالی 24 پرگنہ کے علاقہ کمرہٹی میں ترنمول کانگریس پارٹی دفتر پر فائرنگ اور بموں سے حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، جس میں دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔کمرہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر پانچ میں واقع ترنمول کانگریس پارٹی پر چند نامعلوم شرپسندوں نے بموں سے حملہ کر دیا اور فرار ہوتے وقت پانچ راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔شرپسندوں کے حملے میں پانچ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں دو لوگوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے اس حملے میں ملوث چھ میں دو شرپسند کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:رشوت لے کر کورونا ویکسن دینے کے الزام میں ہیلتھ آفیسر گرفتار

پولیس نے مزید کہا کہ تفتیش جاری ہے اور اس حملے میں ملوث دوسرے شرپسندوں کی گرفتاری کی جائے گی۔

کمرہٹی میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے رکن کمال الدین انصاری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی علاقے میں شرپسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کو اس معاملے کے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ لیکن پولیس کی جانب سے معقول کارروائی نہیں ہونے کی وجہ سے ہی اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.