ETV Bharat / bharat

بہلول پور میں آتشزدگی ، گودام جل کر خاکستر - etv bharat urdu

نوئیڈا کے فیسز-3 تھانے کے تحت بہلول پور میں آتشزدگی، گودام جل کر خاکستر، ایک کباڑے کے گودام میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع پر وہاں پہنچی فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

بہلول پور میں ایک بار پھر آتشزدگی ، گودام جل کر خاکستر

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 5:37 PM IST

بہلول پور میں آتشزدگی سے ایک گودام جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ لگنے سے گودام مکمل طور پر جل کر راکھ بن گیا۔ گودام کے آس پاس گنجان آبادی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور آگ کو گودام سے آگے پھیلنے سے روک دیا گیا۔

بہلول پور میں آتشزدگی ، گودام جل کر خاکستر

واضح رہے کہ اسی بہلول پور گاؤں میں دس دن قبل شدید آتشزدگی ہوئی تھی جس میں سینکڑوں جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں اور دو معصوم بچوں کی موت بھی ہوگئی تھی۔

اس حادثہ میں لوگوں کے پاس کچھ بھی نہیں بچا تھا۔ سامان سمیت پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا۔ متاثرین کی سرکاری سطح پر آبادکاری کی کوشش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.