ETV Bharat / bharat

Fire Broke Out In Greater Kailash دہلی کے سینئر سٹیزن کیئر ہوم میں آتشزدگی سے دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 12:30 PM IST

دہلی کے گریٹر کیلاش-2 علاقے میں واقع سینئر سٹیزن کیئر ہوم میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے سبب دو افراد ہلاک جب کہ دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ Fire broke out in greater kailash delhi

دہلی کے سینئر سٹیزن کیئر ہوم میں آتشزدگی سے دو افراد ہلاک

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے گریٹر کیلاش-2 علاقے کے ای بلاک میں آگ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ دہلی فائر سروس سے موصولہ اطلاع کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 5:15 بجے گریٹر کیلاش پارٹ 2 علاقے کے ای بلاک سے ایک سینئر سٹیزن کیئر ہوم میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس دوران دو افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چھ دیگر لوگوں کو موقع سے بچا لیا گیا ہے۔ Fire Broke Out In Greater Kailash

مزید پڑھیں:۔ Fire Breaks out in Darul Uloom Kokernag: کوکرناگ کے تاریخی مدرسہ انوارالعلوم میں اتشزدگی، ہاسٹل خاکستر

معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ڈی سی پی ساؤتھ نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 5:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ سی آر پارک تھانہ علاقہ کے گریٹر کیلاش پارٹ 2 کے ای بلاک میں واقع سینئر سٹیزن کیئر ہوم میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ساتھ ہی ایک بزرگ شہری کو میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس پورے معاملے میں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ آگ بجلی کے تاروں میں چنگاری کے باعث لگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.