بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی نے کرائم برانچ پولیس اسٹیشن میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کمل ناتھ سمیت کانگریس لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ الزام ہے کہ یہ لوگ بھارت جوڑو یاترا کی آڑ میں ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں اور یاترا میں مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ FIR Against Congress Leaders
بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھوپال کرائم برانچ تھانے میں شکایت کی ہے۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے پورے ملک میں بدامنی پھیلانے کا کام کر رہے ہیں اور ملک میں ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔ شکایت میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کھنڈوا ضلع میں بھارت جوڑوں یاترا کے دوران راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کمل ناتھ کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے(مبینہ) لگائے گئے، جو کہ ملک مخالف فعل ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 25 نومبر کو کانگریس کے میڈیا انچارج پیوش بابلے نے تمام صحافیوں کو ٹیوٹر پر ایک پیغام بھیجا تھا اور اس لنک میں پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ویڈیو بھی تھی۔ یہ ویڈیو کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کر دی گئی۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کی آڑ میں کانگریس کی طرف سے پورے ملک میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے اور ملک مخالف حرکتیں کی جا رہی ہے۔
بی جے پی کی جانب سے شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مواملے میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کمل ناتھ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ابھے تیواری اور میڈیا سربراہ پیوش بابلے کے ساتھ ساتھ یاترا میں شریک تمام کانگریس لیڈروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ فی الحال پولیس نے درخواست لے لیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔