ETV Bharat / bharat

Two Youth Burnt Alive in Bhiwani نوجوانوں کو زندہ جلانے کے معاملہ میں بجرنگ دل کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج - نوجوانوں کو زندہ جلانے کے معاملہ

بھوانی میں دو نوجوانوں کو زندہ جلانے کے واقعہ میں ہریانہ کی ریاستی وزیر زاہدہ خان کی مداخلت کے بعد بجرنگ دل کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ وزیر زاہدہ خان نے واقعے کے بعد سوگوار خاندان سے ملاقات کی۔ وہیں بجرنگ دل نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کرکے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

بجرنگ دل نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کیا

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 11:10 AM IST

Updated : Feb 17, 2023, 3:32 PM IST

بجرنگ دل نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کیا

بھوانی: ریاست ہریانہ کے ضلع بھوانی میں دو مسلم نوجوانوں کے زندہ جلائے جانے پر ان کے اہل خانہ نے پولیس اور بجرنگ دل کارکنان پر اس واردات کو انجام دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجرنگ دل کے کارکنان نے ہمارے دونوں بھائیوں جنید اور ناصر کی بے رحمی سے پٹائی کی، جس کے بعد انہیں نیم مردہ حالت میں پولیس اسٹیشن لے گئے، جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لینے سے انکار کردیا، جس کے بعد بجرنگ دل والوں نے انہیں زخمی حالت میں زبردستی بولیرو میں لے گئے۔ اس دوران جنید اور ناصر کو کئی بار فون کیا گیا لیکن انکا فون بند بتا رہا تھا۔ اہل خانہ نے ہریانہ کے باشندے انیل، سری کانت، رنکو سینی، لوکیش سنگلا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

  • Rajasthan | Bodies of both the victims who were allegedly burnt to death in Haryana's Loharu were brought to Ghatkima village in Bharatpur district. Visual from the village. pic.twitter.com/jXsk16qVQQ

    — ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) February 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

متوفی کے خاندان کے ایک شخص نے بتایا کہ جب متاثرہ خاندان گوپال گڑھ تھانے میں اس واقعہ کے حوالے سے مقدمہ درج کرانے گیا تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے متاثرہ خاندان نے وزیر زاہدہ خان سے رابطہ کیا۔ وزیر زاہدہ خان نے پولیس کو بلایا جس کے بعد متاثرہ فریق کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ مقدمہ وزیر زاہدہ خان کی مدد سے ہی درج کیا جا سکتا ہے۔ آج ریاستی وزیر زاہدہ خان متاثرہ خاندان سے ملنے گاؤں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:۔ Two Men allegedly burnt alive ہریانہ میں دو نوجوانوں کو زندہ جلادیا گیا

وہیں دوسری جانب جمعہ کو دونوں افراد کی لاشیں السوبہ گاؤں لائی گئیں۔ آج دونوں کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ دوسری جانب ہریانہ کی بجرنگ دل ٹیم نے ٹویٹر پر ویڈیو وائرل کر کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اس واقعہ میں بجرنگ دل کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ بجرنگ دل کے مونو مانیسر نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہریانہ کے بھیوانی ضلع کے لوہارو میں ضلع کے میوات علاقے کے گھٹمیکا کے دو لوگوں کو اغوا کر کے جلانے کے واقعے کے بعد سے گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ دن سے پورے گاؤں میں سوگ ہے۔ گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور اعلیٰ پولیس افسران نے بھی میوات میں رات گزاری۔

Last Updated : Feb 17, 2023, 3:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.