ممبئی کروز ڈرگز کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے لیے سرخیوں میں آنے والے آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڑے کے خلاف جعلسازی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ FIR Filed Against Sameer Wankhede for Forgery in Bar Licence Case
اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی شکایت پر آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڑے کے خلاف کوپاری پولیس اسٹیشن تھانے میں جعلسازی کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے وانکھیڑے کے خلاف جان بوجھ کر ان کی عمر کے بارے میں جھوٹے بیانات دے کر ہوٹل کا لائسنس حاصل کرنے کی شکایت درج کرائی تھی۔ Forgery Case Against Sameer Wankhede
1996-97 میں ان کی عمر 18 سال سے کم تھی اور وہ ان معاہدوں کے اہل نہیں تھے، لیکن انہوں نے تھانے میں سدھ گرو ہوٹل کے لیے اپنے معاہدے میں اسٹامپ پیپر پر بالغ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:۔ Wankhede's Wedding Photo: نواب ملک نے سمیر وانکھیڑے کا نکاح نامہ شیئر کیا
غور طلب ہے کہ اس سلسلے میں مہاراشٹر حکومت کے ایک وزیر نواب ملک نے ایک خط لکھا تھا۔ این سی پی رہنماء نواب ملک نے سی بی آئی ٹی اور کسٹمز کے ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کو لکھے ایک خط میں کہا تھا کہ این سی بی افسر وانکھیڑے کے پاس پچھلے 23 سالوں سے بار کا لائسنس ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ وانکھیڑے نے نابالغ ہونے کے باوجود بار کا لائسنس غیر قانونی طور پر حاصل کیا تھا۔
نواب ملک نے دعویٰ کیا تھا کہا کہ ان کے پاس 29 اکتوبر 1997 سے پرمٹ روم اور بار کا لائسنس موجود ہے۔ وانکھیڑے کے خلاف شکایتی خط میں نواب ملک نے پوچھا، 'کیا مرکزی حکومت کا کوئی ملازم اپنے نام پر پرمٹ روم اور بار لائسنس رکھنے اور چلانے کا اہل ہے؟ برائے مہربانی انتظامی بدانتظامی کے حقائق کا جائزہ لیں اور معاملے کی صحیح تفتیش کرے۔