بہارکی نائب وزیراعلیٰ رینودیوی نے آج کہا کہ ریاست کے 15 اضلاع کے 82 بلاک سیلاب کی زدمیں ہیں اوراس سے اب تک پانچ افرادکی موت ہوئی ہے۔
نائب وزیراعلیٰ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزیررینو دیوی نے یہاں ہفتہ کے روز بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ فی الحال ریاست میں 15 اضلاع کے 82 بلاک سیلاب کی زد میں ہیں۔
ان میں پٹنہ، مظفرپور، دربھنگہ، سہرسہ، سپول، لکھی سرائے، بھاگل پور، بھوج پور، کھگڑیا، سارن، بکسر، بیگوسرائے، کٹہار، مونگیر اورسمستی پور اضلاع شامل ہیں۔
رینودیوی نے کہا کہ ان 15 اضلاع کے 82 بلاک میں راحت اور بچاو کیمپ چلائے جارہے ہیں۔
اسی طرح کل 178 کمیونٹی کچن چلائے جا رہے ہیں، جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد کے لئے کھانے کاانتظام کیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں:موسلا دھار بارش سے کئی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹروں کی ٹیم بھی کیمپ کررہی ہے اور ضرورت ہونے پر لوگوں کی جانچ کے ساتھ ہی دوا بھی دی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ مویشیوں کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔
جاری یواین آئی۔الف الف