ETV Bharat / bharat

Hit And Run Case بڈگام میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ایک شخص گرفتار - بڈگام میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ایک شخص گرفتار

ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ شخص نے اپنے نابالغ بیٹے کو گاڑی چلانے کی اجازت دی تھی جس کے سبب ایک سڑک حادثہ پیش آیا اور ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ Hit And Run Case In Budgam

بڈگام میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Nov 13, 2022, 9:26 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ایم وی ایکٹ (MVA) کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے والد جن کی شناخت نذیر احمد حجام ولد علی محمد حجام ساکنہ ہاکرمولہ بڈگام کو اپنے نابالغ بیٹے کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن بڈگام میں پہلے ہی رجسٹر کیس ایف آئی آر نمبر 381/2022، جس میں ایک تیز رفتار لوڈ کیرئیر آٹو گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK04G-9135 ہے، نے بڈگام کے ہاکرمولہ گاؤں میں ایک 15 سالہ لڑکی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی لڑکی کو جے وی سی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاکر انتقال کر گئی۔ Budgam hakarmullah hit and run case

مزید پڑھیں:۔ Hit and Run Case Budgam ہٹ اینڈ رن کیس میں ملزم ڈرائیور گرفتار، پولیس

بڈگام پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر درج کر کے تین گھنٹے کے اندر جرم میں ملوث گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ اس کیس میں مزید تفتیش کے بعد یہ بات منظر عام پر آئی کہ گرفتار شدہ ملزم ڈرائیور ایک نابالغ ہے اور اس کے پاس اے آر ٹی او کا تصدیق شدہ ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ اس بات کے ظاہر ہوتے ہی مذکورہ ملزم ڈرائیور کے والد کو بھی اس معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ پی ایس بڈگام میں زیر حراست میں ہے۔ اس موقع پر بڈگام پولیس نے ضلعے کے تمام والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے نابالغ بچوں اور ان بچوں جن کے پاس باضابطہ اے آر ٹی سے تصدیق شدہ ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہیں، وہ اپنی گاڑیاں چلانے کی اجازت نہ دیں اور اس وجہ سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.