ETV Bharat / bharat

کسانوں نے زرعی قوانین کی کاپیاں جلاکر احتجاج کیا

نئے زرعی قوانین کے خلاف سنگھو بارڈر پر احتجاج ومظاہرہ کررہے کسانوں نے آج لوہڑی کے موقع پر تینوں قوانین کی کاپیاں جلاکر اپنا احتجاج درج کرایا۔ حالانکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے زرعی قوانین پر اگلے احکامات تک کے لیے روک لگا دی ہےاور چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کسان آج زرعی قوانین کی کاپیاں جلائیں گے
کسان آج زرعی قوانین کی کاپیاں جلائیں گے
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 12:11 PM IST

Updated : Jan 13, 2021, 3:40 PM IST

سپریم کورٹ نے تینوں زرعی قوانین کے نافذ کرنے پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے اور مسئلے کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، لیکن تشکیل کردہ کمیٹی پر کسان تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ کمیٹی میں چاروں ارکان ماضی میں تینوں قوانین کی حمایت کر چکے ہیں، ایسے میں ان کی رپورٹ حکومت کے حق میں ہی آئے گی۔

کسانوں نے زرعی قوانین کی کاپیاں جلائیں
کسانوں نے زرعی قوانین کی کاپیاں جلائیں

زرعی قوانین پر عارضی طور پر سپریم کورٹ کی روک لگنے کے باوجود کسان دہلی کی سرحدوں پر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کے احتجاج کا یہ 50واں دن ہے اور آج مظاہرہ کرنے والے کسان لوہڑی کے موقع پر زرعی قوانین کی نقل کی کاپیاں جلاکر اپنے غصے کا اظہارکیا۔

کمیٹی پر اٹھ رہے سوالوں کے درمیان شیتکاری تنظیم کے صدر انل گھنونت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کریں گے ساتھ ہی نجی رائے کو دور رکھیں گے، بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ عدالت نے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، کسانوں کی تحریک گزشتہ 50 دنوں سے جاری ہے اور اس دوران کئی کسان شہید ہوئے ہیں لیکن اس تحریک کو کہیں تو ختم ہونا چاہیے۔

وہیں متھرا سے بی جے پی کی رکن پارلیمان ہیما مالینی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ کسان کسی کے کہنے پر احتجاج کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے کسانوں کو یہ بھی نہیں معلوم ہے کہ زرعی قوانین میں کیسا مسئلہ ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وہی کر رہے ہیں جو ان سے کہا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jan 13, 2021, 3:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.