ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھارت بند کے پیش نظر کسان یونین اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران و کارکنان نے احتجاج کیا اور اپنی اپنی دوکانیں بند کر دیں ہیں۔
وہیں مظاہرین نے احتجاج کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف اور کسانوں کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
سب سے پہلے مظاہرین دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر جمع ہوئے اور یہاں سے الگ الگ گروپ میں جے پور کی سڑکوں پر روانہ ہوئے اور لوگوں سے یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ آج بھارت بند کا اعلان ہے اس لیے اپنی دکانیں بند کر دیجیے۔ وہیں کچھ وقت کے لئے لوگوں نے اپنی دکانیں بھی بند کر لیں لیکن مظاہرین جیسے ہی روانہ ہوئے ویسے ہی بازار دوبارہ کھل گئے۔
مزید پڑھیں:۔ بھارت بند: کئی علاقوں کے راستے تبدیل، سکیورٹی کے سخت انتظامات
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین کسانوں کے حق میں بہتر نہیں ہیں۔ اس لیے ان قوانین کو واپس لیا جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ مرکزی حکومت امبانی اور اڈانی کو دے رہی ہے، اس لئے آج ہم سڑکوں پر ہیں اور بھارت بند کی کال پر عمل کررہے ہیں۔