کسانوں نے پارلیمنٹ تک 29 نومبر کو ٹریکٹر ریلی Farmers Tractor Rally نکالنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر آج کسانوں نے ایک میٹنگ بلائی تھی، میٹنگ کے اختتام پر کسانوں نے پارلیمنٹ تک ٹریکٹر ریلی کو ملتوی کرنے Tractor Rally Postponed کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی میں کسان لیڈر درشن پال سنگھ نے کہا کہ سیونکت کسان مورچہ نے 29 نومبر کو پارلیمنٹ تک مجوزہ ٹریکٹر ریلی Farmers Tractor Rally کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیونکت کسان مورچہ کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ' وزیر اعظم مودی کو ریاستی حکومت سمیت دیگر اداروں میں کسانوں کے خلاف دائر مقدامات کو واپس لینے کے لیے حکم دینا چاہیے۔'
سیونکت کسان موچہ کے ایک دیگر رہنما نے کہا کہ' حکومت کے اعلانات سے اب تک ہم متفق نہیں ہیں، ہم ایم ایس پی پر قانون کا مطالبہ کررہے ہیں اس پر گارنٹی چاہیے۔'
مورچہ نے کہا کہ ہم نے پی ایم مودی کو خط لکھا تھا لیکن ابھی تک جواب نہیں ملا ہے۔'
مورچہ نے کہا کہ اس مسئلہ پر 4 دسمبر کو دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت کو کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے ہوں گے۔'
مزید پڑھیں: