ETV Bharat / bharat

بھارت بند: تازہ ترین اپڈیٹ - farmers protest news urdu

image
image
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 7:20 AM IST

Updated : Dec 8, 2020, 2:13 PM IST

14:09 December 08

مدھیہ پردیش میں بھارت بند ناکام: شیوراج سنگھ

شیوراج سنگھ چوہان کا ٹویٹ
شیوراج سنگھ چوہان کا ٹویٹ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست کے کسان تینوں زرعی قوانین کے حق میں ہیں۔

کسان تنظیموں اور اپوزیشن پارٹیوں کے بھارت بند کے اعلان کے درمیان شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ کسانوں کے حق میں کی جارہی اصلاح فائدے مند ہے۔ یہ بات یہاں کے کسان بھی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ ملک کے بہت بڑے حصے میں تحریک نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش میں کسان پوری طرح مطمئن ہیں۔ ہم مانتے ہیں کہ ایک بھی کسان کے من میں شبہ ہے تو اس پر بات ہونی چاہئے اور وہ ہو بھی رہی ہے۔
 
13:25 December 08

ٹی آر ایس رہنماؤں نے کسانوں کے حق میں نکالی ریلی

زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ

ٹی آر ایس رہنما ٹی کوتیا اور کے ٹی راما راؤ سمیت متعدد کارکنان نے ضلع کاما ریڈی اور رنگا ریڈی میں نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ ریاست بھر میں پارٹی کارکنان نے ریلی نکالی اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

12:38 December 08

جئے پور میں بی جے پی - کانگریس کے کارکنان آمنے سامنے

بی جے پی - کانگریس کے کارکنان آمنے سامنے

بھارت بند کا اثر پورے ملک میں دیکھا جارہا ہے، اس سلسلے میں راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں کانگریس اور بی جے پی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

یہاں دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے مابین ہاتھا پائی کا واقعہ بھی پیش آیا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے

12:29 December 08

راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کی نکتہ چینی

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'مودی جی! کسانوں سے چوری بند کرو۔ ملک کے سبھی لوگ جانتے ہیں کہ آج بھارت بند ہے، اس کی مکمل حمایت کر کے ہمارے کسانوں کے مظاہرے کو کامیاب بنائیں'۔

12:14 December 08

ممبئی کے ڈبہ والے بھی کسانوں کی حمایت میں آگے آئے

ممبئی ڈبہ والا اسوسی ایشن کے صدر سبھاش تالیکر

ممبئی ڈبہ والا ایسوسی ایشن کے صدر سبھاش تالیکر  نے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے جو نئے زرعی قوانین لائے ہیں۔ اس سے ملک کے کسان بالکل ختم ہوجائیں گے'۔

11:51 December 08

سنگھو بارڈر پر مظاہرے میں شامل ایک کسان کی موت

مظاہرے میں شامل ایک کسان کی موت
مظاہرے میں شامل ایک کسان کی موت

دہلی کے سنگھو بارڈر پر نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کے مظاہرے میں شامل ایک 32 سالہ کسان کی موت واقع ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ ہلاک نوجوان اجئے ایک دسمبر سے مظاہرے میں شامل تھا اور اس کا تعلق ہریانہ کے سونی پت کے برودا گاؤں سے تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس کسان کے پاس ایک ایکڑ زمین تھی جس پر وہ کھیتی باڑی کیا کرتا تھا۔

11:50 December 08

پنجاب میں بھارت بند پوری طرح سے کامیاب

پنجاب میں بھارت بند

نئے زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کا اثر پورے ملک میں دکھائی دے رہا ہے۔ دہلی میں جاری کسانوں کے دھرنا کے درمیان مختلف ریاستوں میں بھی کسانوں کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں نے بھارت بند کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس دوران گزشتہ 13 دنوں سے دہلی کے سنگھور بارڈر پر کسان دھرنا دے رہے ہیں۔

زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کے درمیان پنجاب میں سڑکیں ویران نظر آرہی ہیں۔ بھارت بند کا اثر پنجاب کے پٹیاکہ، بٹھنڈا، سنگرور، جالندھر، لدھیانہ، امرتسر سمیت دیگر اضلاع میں دکھائی دے رہا ہے۔

11:17 December 08

تلنگانہ میں بھارت بند کا خاصا اثر

تلنگانہ میں بھارت بند کا خاصا اثر

تلنگانہ حکومت نے کسانوں کے اس بھارت بند کی حمایت کی ہے، ریاست کی برسر اقتدار جماعت ٹی آر ایس کے کارکنان نے اور اراکین اسمبلی نے راستوں کو مسدود کرنے کی کوشش کی ۔

اس تعلق سے آل انڈیا کسان ایسوسی ایشن نے بھارت بند کی حمایت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا اور کوکٹ پلی علاقے میں نیشنل ہائی وے کو جام کرنے کی کوشش کی۔

تلنگانہ میں ٹی آر ایس، کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کے کارکنان اس بند کو کامیاب کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

11:06 December 08

مغربی بنگال میں بائیں بازو کی جماعتوں کا احتجاج

بائیں بازو کی جماعتوں کا احتجاج

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے بھارت بند کو مغربی بنگال کی بائیں بازو کی جماعتوں نے حمایت کی ہے۔

ریاست کے دارالحکومت جادوپور میں پارٹی کارکنان نے نئے زرعی قوانین کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پتلے بھی نذرآتش کیے گئے۔

10:54 December 08

یہ کوئی سیاسی بند نہیں ہے بلکہ ہمارے جذبات ہیں: سنجے راوت

شیوسینا رہنما و راجیہ سبھا رکن سنجے راوت

شیوسینا رہنما و راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے بھارت بند کے تعلق سے کہا ہے کہ یہ کوئی سیاسی بند نہیں ہے بلکہ ہمارے جذبات ہیں کیونکہ جتنی بھی کسان تنظیمیں دہلی کی جانب کوچ کررہی ہیں کوئی نے کسی بھی سیاسی پارٹی کا جنڈا ساتھ نہیں لیا ہے۔

راوت نے مزید کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے ہم کسانوں کے متحدہ طور پر کھڑے رہیں، یہاں کوئی سیاست نہیں ہورہی ہے اور ہونا بھی نہیں چاہیے۔

10:40 December 08

اروند کیجریوال نظر بند

اروند کیجریوال
اروند کیجریوال

دہلی پولیس نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گزشتہ روز سنگھو بارڈر پر کسانوں سے ملاقات کرنے کے سبب نظر بند کر دیا ہے۔  

عام آدمی پارٹی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے۔

10:25 December 08

کرناٹک: کانگریس رہنماؤں نے بھارت بند کی حمایت کی

کسانوں کے حق میں بھارت بند کی حمایت

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں گاندھی جی کے مجسمہ کے پاس کانگریس رہنماؤں نے کسانوں کے حق میں بھارت بند کی حمایت کی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی، ساتھ ہی سیاہ جھنڈے بھی لہرائے گئے۔

مظاہرے میں سدارمیا، بی کے ہری پرساد، رامالنگا ریڈی اور دیگر قد آور رہنما بھی موجود رہے۔

اس کے علاوہ ضلع گلبرگہ میں بائیں بازو کی جماعتوں نے نئے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔

10:09 December 08

بھارت بند کے سبب گجرات میں دفعہ 144 نافذ

گجرات میں دفعہ 144 نافذ

مظاہرین نے گجرات میں تین قومی شاہراہوں پر ٹائر جلاکر آمد و رفت میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جس کے بعد یہاں سڑک جام جیسی صورت حال پیدا ہوگئی۔

مظاہرین کے ایک گروہ نے بڑودہ میں ایک قومی شاہراہ پر رکاوٹ پیدا کردی۔ اس کے علاوہ ایک دیگر واقعہ میں بھڑوچ اور دہیج کو جوڑنے والے ایک نیشنل ہائی وے پر بھی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

09:24 December 08

بھارت بند کو بہار میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی حمایت

اپوزیشن جماعتوں کی حمایت

بہار میں بھارت بند کو آر جے ڈی، کانگریس لوک سمتا دل سمیت متعدد جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہہ رہے ہیں۔

بہار میں اپوزیشن جماعت آر جے ڈی کے کارکنان شہروں میں گھوم گھوم کر دکانوں کو بند کروارہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کسانوں کی حمایت میں بھارت بند کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس دوران سبھی سڑکیں بند رہیں گی اور کوئی بھی سواری سڑک پر نہیں چلیں گی۔

آر جے ڈی کارکنان نے این ایچ 83 یعنی گیا - پٹنہ شاہراہ کو جام کردیا ہے اور کئی گاڑیوں کے ٹائروں میں سے ہوا نکال دی ہے۔  

بہار میں بھارت بند کو آر جے ڈی، کانگریس لوک سمتا دل سمیت متعدد جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور زرعی قوانین کی خلاف کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہہ رہے ہیں۔

09:16 December 08

بھارت بند ہونے کے باوجود پونے کا اے پی ایم سی بازار آج کھلا

اے پی ایم سی مارکیٹ

مہاراشٹر کے ضلع پونے کا معروف اے پی ایم سی مارکیٹ آج کھولا گیا ہے۔

اس تعلق سے ایک مقامی تاجر سچن پائیگوڑے نے بتایا کہ 'ہم کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں لیکن آج یہ بازار صرف اس لیے کھولا گیا ہے تاکہ دیگر ریاستوں سے آنے والی زرعی اشیأ کو اسٹور کیا جاسکے، نہیں تو یہ خراب ہوجائیں گی اور ان اشیأ کو کل ہی فروخت کیا جائے گا'۔

09:05 December 08

سنگھو بارڈر سمیت دیگر بارڈرز پر سکیوریٹی فورسز تعینات

بارڈرز پر سیکیوریٹی فورسز تعینات

نئے زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر سنھگو بارڈر سمیت دہلی میں داخل ہونے والے تمام بارڈرز  پر بڑی تعداد میں سکیوریٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

08:40 December 08

مہاراشٹر میں بھارت بند کے تحت کسان تنظیم نے روکی ٹرین

بلڈانہ میں روکی گئی ٹرین
بلڈانہ میں روکی گئی ٹرین

مہاراشٹر میں سوابھیمانی شیتکری سنگھٹن نامی کسانوں کی ایک تنظیم  نے ضلع بلڈھانہ کے ملکاپور میں ایک ٹرین کو روک دیا۔

حالانکہ پولیس نے مظاہرین کو پٹریوں پر سے ہٹادیا اور متعدد کو حراست میں لے لیا۔

اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے بھارت بند کے دوران بندیل کھنڈ ایکسپریس ٹرین کو روک دیا اور زبردست نعرے بازی کی۔  

07:58 December 08

کسان کور کمیٹی کی چھ سب سے اہم باتیں

متعدد کسان تنظیموں کی پریس کانفرنس
متعدد کسان تنظیموں کی پریس کانفرنس

1- بند صبح 5 بجے تا دوپہر 3 بجے تک جاری رہے گا، اس دوران سبھی دکانیں، خدمات اور بازار بند رہیں گے

2- صبح 11 بجے سے دوپہر تین بجے تک جاری رہے گا چکہ جام 

3- اس دوران کسان دودھ، سبزی، پھل اور دیگر اشیأ لے کر بازار نہیں جائیں گے

4- اسپتال، ایمبولینس اور دیگر ضروری خدمات کو بند میں شامل نہیں کیا گیا ہے، شادیوں کے سیزن کے مد نظر شادی سے متعلق تمام کام کرنے کی رعایت دی گئی ہے۔

5- بھارت بند پوری طرح سے پر امن ہوگا اس میں کسی بھی طرح کے توڑ پھوڑ، تشدد اور زبردستی کے لیے جگہ نہیں ہے۔

6- جو کوئی بھی سیاسی جماعت بھارت بند کی حمایت کرنا چاہیں اس سے گزارش ہے کہ وہ اپنا جھنڈا، بینر چھوڑ کر کسانوں کا ساتھ دیں۔

07:50 December 08

بھارت بند کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ایڈوائزری جاری کی

بھارت بند
بھارت بند

مرکزی وزارت داخلہ کسانوں کی جانب سے بھارت بند کے اعلان کے مد نظر تمام ریاستوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام ریاستیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ بھارت بند کا احتجاج پرامن طریقے سے ہو اور اس دوران کسی بھی طرح کی کوئی ناگہانی صورت ھال پیش نہ آئے۔

06:31 December 08

زرعی قوانین کے خلاف بطور احتجاج کسان تنظیموں نے آج بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھارت بند کی حمایت کی ہے لیکن پولیس بھی امن وامان برقرار رکھنے اور سیکشن 144 پر سختی سے عمل کرنے کے بارے میں بھی محتاط ہوگئی ہے۔

بند کو ناکام بنانے کے حکمت عملی تیار

اس تعلق سے پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوئیڈا میں اہم سامان اور پبلک ٹرانسپورٹ سروس پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

در حقیقت بھارتیہ کسان یونین زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ تنظیم کے اراکین نے خبردار کیا ہے کہ صبح 5 بجے تا دوپہر 3 بجے تک ضروری خدمات ، دودھ ، پھل اور سبزیاں ، راشن گاڑیوں کی ترسیل بند رکھی جائے گی اسی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ محتاط ہوگئی ہے۔

پولیس انتظامیہ کی طرف سے اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کے پیچھے کون سی تنظیمیں ہیں؟ ان تنظیموں کے نمائندوں سے پولیس نے رابطہ کیا ہے۔ پولیس نے محکمہ انٹلیجنس سے معلومات اکھٹی کی ہیں۔

پولیس اس بات کا بھی پتہ لگارہی ہے کہ تحریک کو موثر بنانے کے لئے کن علاقوں میں کوشش کی گئی ہے۔سرحدی علاقوں میں سرگرمی بڑھا دی ہے۔ خاص طور پر ، ڈی این ڈی اور چلہ بارڈر پر نگرانی کی جارہی ہے۔

ڈی سی پی راجیش ایس کا کہنا ہے کہ ضلع میں پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے ۔ایسے میں ان لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جو زبردستی مارکیٹ کو بند کرائیں گے۔ صبح سے ہی اہم مقامات پر پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔لیکن کسی بھی احتجاج کو طاقت کے زور پہ روکنا شدید مشکل ہوتا ہے۔

Last Updated : Dec 8, 2020, 2:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.