ETV Bharat / bharat

SKM Forms Committee: کسانوں نے حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 10:57 PM IST

کسان مورچہ SKM Forms Committee for Dialogue کے لیڈروں نے میٹنگ کے بعد کہا کہ انہوں نے آج ایک اہم میٹنگ کی اور حکومت سے باضابطہ اور تسلی بخش جواب نہ ملنے تک کسان تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل SKM Forms Committee For Dialogue With Govt دی گئی ہے جس میں کسان لیڈر بلبیر راجیوال، یودھویر سنگھ، گرنام سنگھ چڈونی، اشوک دھولے اور شیوکمار کاکا شامل ہیں۔

کسان مورچہ
کسان مورچہ

کسان مورچہ نے مثبت قدم اٹھاتے ہوئے حکومت سے بات چیت کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جبکہ تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کسان مورچہ کی میٹنگ میں بااتفاق رائے سے حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے SKM Forms Committee For Dialogue With Govt کسان لیڈر بلبیر راجیوال، یودھویر سنگھ، گرنام سنگھ چڈونی، اشوک دھولے اور شیوکمار کا کا کو منتخب کیا گیا ہے ۔

کسان مورچہ نے کہا کہ یہ پانچ لوگ پنچ ’پرمیشور‘ ہیں۔ یہ حکومت سے فیصلہ کر کے آئیں گے ، اسے تسلیم کر لیا جائے گا ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے بھی کسانوں کے نمائندوں کے انتخاب پر مثبت موقف اختیارکیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے معاملہ حل کرنے میں آسانی ہوگی۔

کسان مورچہ کے لیڈروں نے میٹنگ کے بعد کہا کہ انہوں نے آج ایک اہم میٹنگ کی اور حکومت سے باضابطہ اور تسلی بخش جواب نہ ملنے تک کسان تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں کسان لیڈر بلبیر راجیوال، یودھویر سنگھ، گرنام سنگھ چڈونی، اشوک دھولے اور شیوکمار کاکا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Rakesh Tikait on Protest: راکیش ٹکیت کا کسان تحریک کو ختم کرنے کا اشارہ

انہوں نے کہا کہ زراعت کے تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد ایس کے ایم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط بھیج کر چھ مطالبات کئے ہیں ۔ کسان تنظیموں کے پاس صرف زبانی یقین دہانیوں سے تحریک کو ختم کرانے کا ماضی کا تلخ تجربہ ہے ۔ ہم ہر معاملے پر باضابطہ یقین دہانی کے بغیر اس تحریک کو ختم نہیں کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس تحریک کے تحت کسانوں اور ان کے حامیوں کے خلاف تمام مقدمات واپس لیے جائیں اور اس طرح کی باقاعدہ یقین دہانی کرائی جائے۔

یو این آئی

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.