غازی پور بارڈر پر کسانوں کے احتجاج کی قیادت کسان رہنما راکیش ٹکیت rakesh tikait کر رہے ہیں جنہوں نے آج کے لئے خاص کالی پکڑی باندھ رکھی ہے۔ اس موقع پر کسانوں کے ذریعے وزیر اعظم کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا جسے بجھانے کو لے کر کسانوں اور پولیس کے درمیان ہلکی سی جھڑپ بھی ہوئی۔
دہلی پولیس کی بیریکیڈنگ پر کالے جھنڈے لگانے کے دوران کسانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو اچانک آگ لگا دی جس کے بعد وہاں ہنگامہ برپا ہو گیا۔
مزید پڑھیں:
آج کسان یومِ سیاہ منائیں گے: راکیش ٹکیت
وہاں پر موجود غازی آباد پولیس نے پتلے میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جس کے بعد کسانوں اور پولیس کے درمیان ہلکی جھڑپ بھی ہوئی۔