خوجہ شیعہ اثناء عشریہ جماعت سے تعلق رکھنے والے بابو نانجی ممبئ کے مختلف اخبارات سے منسلک تھے انکے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے بھی ذاتی مراسم تھے اور سونیا گاندھی کے ممبئ دورے کے دوران ہر مواقع پر وہ انکے قافلے میں شامل ہوا کرتے تھے
انگریزی اخبارات میں انھیں"گاندھی لینس مین "کے نام سے جاناجاتاتھا۔
سرکاری سطح پر بھی انکے افسران بالخصوص محکمہ پولیس میں اچھے تعلقات تھے۔ پسماندگان میں ایک بیوہ اور ذہنی طور پر معزور ایک لڑکا ہے۔