ETV Bharat / bharat

اے پی: کورونا کے خوف سے خاندان نے 15 ماہ تک خود کو گھر میں بند رکھا - مکان کو قفل ڈال لیا

واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب گاوں کا ایک والنٹر سرکاری اسکیم کے تحت ان کو مکان کا پلاٹ الاٹ کرنے ان کی انگلیوں کے نشان حاصل کرنے کے لئے پہنچا۔

coronavirus
کورونا وائرس
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 7:54 PM IST

کورونا کے خوف سے ایک خاندان نے خود کو تقریبا 15ماہ تک گھر میں بند کر لیا۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے کوڈالی گاؤں میں پیش آیا۔گاؤں کے سرپنچ سی گرو ناتھ کے مطابق تین افراد نے خود کو تقریبا 15 ماہ سے اپنے مکان میں محدود کر لیا۔ ان کے ایک پڑوسی کی کووڈ سے موت ہو گئی تھی جس کے بعد سے ان تمام نے خود کو اپنے مکان میں محدود کر لیا۔

یہ واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب گاوں کا ایک والنٹر سرکاری اسکیم کے تحت ان کو مکان کا پلاٹ الاٹ کرنے ان کی انگلیوں کے نشان حاصل کرنے کے لئے پہنچا۔ اس والنٹر نے اس بات کی شکایت گاؤں کے سرپنچ اور دوسروں سے کی۔ گرو ناتھ نے کہا کہ چیٹوگالابینی، اس کی بیوی اور دو بچے یہاں رہتے ہیں۔ یہ تمام کووڈ سے خوفزدہ تھے جنہوں نے تقریبا 15 ماہ تک خود کو گھر میں بند کر لیا اور اندر سے مکان کو قفل ڈال لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 41,383 نئے کیسز، 507 اموات درج

آشا ورکر یا کوئی اور والنٹرجوان کے گھر جاتے، واپس ہو جانے پر مجبور ہوتے کیونکہ دروازہ کھٹکھٹانے پر اس کا کوئی جواب نہیں دیا جاتا۔حال ہی میں ان کے بعض رشتہ داروں نے بتایا کہ تین افراد نے مکان میں خود کو بند کر لیا ہے اور ان کی صحت خراب ہے۔ اس معاملہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے وہاں پہنچ کر اس خاندان کو بچایا۔ ان کی حالت کافی خراب تھی۔ ان کے بال بڑھ گئے تھے۔ ان افراد نے کئی دنوں سے نہایا بھی نہیں تھا۔ ان تمام کو فوری طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کاعلاج کیا جا رہا ہے۔ سرپنچ کے مطابق اگر یہ خاندان اسی طرح آئندہ تین ماہ زندگی گذارتا تواس خاندان کی موت یقینی تھی۔ انہوں نے کہا کہ والنٹر کو اس خاندان نے کہا کہ اگروہ گھر سے نکلے تو ان کی موت ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.