بنگلور: ملک میں ایک طرف بے روزگاری میں اضافہ دیکھا جارہا ہے تو دوسری جانب مرکزی ریاستی حکومتوں کی جانب سے درمیانی درجات کے نوکریوں کے لئے ویکینسی نکالی جاتی ہیں اور ان ویکینسیز کے لئے لکھے جانے والے امتحانات کے متعلق اقلیتی طلباء میں معلومات کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ سٹاف سیلیکشن کمیشن، ریلوے ریکرٹمینٹ بورڈ، گروپ-سی و دیگر سرویسز کے ذریعے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ویکینسیز نکالی جاتی ہیں لیکن معلومات کے فقدان کی وجہ سے طلباء ان سے فائدہ حاصل نہیں حاصل کر پاتے۔ طلبا کو یو پی ایس سی سرویسز کے علاوہ دیگر مختلف سروسز کے امتحانات کے متعلق بیدار کرنے کے لئے بنگلور کے فیلکن انسٹیٹیوشنز کی جانب سے طلباء کے لیے اسکالرشپ دینے کی ایک پہل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ NEET Result 2022 فیلکن انسٹیٹیوشنز کے متعدد طلباء نیٹ میں کامیاب
اس سلسلے میں فیلکن انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے بتایا کہ فیلکن سوسل سرویسز اکیڈمی میں ماہرین کی جانب سے طلباء کے لئے ایس ایس سی آر آر بی و گروپ-سی کے امتحانات کی منظم طریقے سے تیاریاں کروائی جائیں گی تاکہ حکومت کے مختلف محکموں میں ویکینسیز حاصل کرنے کی قابلیت پیدا ہوسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کے محکمے جیسے اینفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ، انکم ٹیکس وغیرہ میں انہیں ایس ایس سی امتحان کے ذریعے داخلہ دلایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ گورنمینٹ سروسز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ صرف یو پی ایس سی یا کے پی ایس سی کے امتحانات دیں، جب کہ دیگر کئی سروسز موجود ہیں جہاں ویکینسیز زیادہ ہوتی ہیں اور ان پوزیشنز کو حاصل کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلکن سول سرویسز کی جانب سے طلباء کے لئے مفت اسکالرشپ دی جائیگی، انہیں منظم طریقے سے تربیت دی جائیگی تاکہ وہ مذکورہ امتحانات میں کامیاب ہوکر حکومتی اداروں میں نوکریاں حاصل کر سکیں۔