ETV Bharat / bharat

Fakhruddin Ali Ahmed Committee on Urdu Language اردو، عربی اور فارسی زبان کے فروغ کیلئے نئے طرز کا پرگرام منعقد کریں گے، سید اطہر صغیر - مشاعروں کے ذریعہ اردو زبان کا فروغ

فخرالدین علی احمد کمیٹی کے چیئرمین سید اطہر صغیر طورج زیدی کا کہنا ہے کہ رواں سال ہم مشاعروں کے بجائے سمینارز پر زیادہ توجہ دیں گے تاکہ اردو حلقہ اس سے استفادہ کرسکے۔ Committee Will Organize New events for Promoting Urdu Language

فخرالدین علی احمد کمیٹی کے چیئرمین سید اطہر صغیر طورج زیدی

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 7:09 AM IST

فخرالدین علی احمد کمیٹی کے چیئرمین سید اطہر صغیر طورج زیدی

لکھنؤ: اترپردیش حکومت کے زیر انتظام چلنے والا فخرالدین علی احمد کمیٹی پورے ملک میں اردو، عربی اور فارسی کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ کمیٹی ان زبانوں سے بی اے اور ایم اے کرنے والے طلباء میں سے گولڈ میڈلسٹ طلباء کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ ملک میں متعدد لائبریریوں کو مفت میں کتابیں فراہم کرنے کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اردو اور فارسی کی کتابوں کی اشاعت بھی کرتی ہے۔ اردو، عربی اور فارسی زبان کے فروغ کے لیے پی ایچ ڈی اسکالرز کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سمینار، مشاعرے اور کانفرنس کا اہتمام کرتی ہے جس میں اردو کے شعراء، دانشوران اور قلم کار حضرات شرکت کرتے ہیں۔

فخرالدین علی احمد کمیٹی کے چیئرمین سید اطہر صغیر طورج زیدی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین کا چارج سنبھالے ہوئے تقریبا ایک برس سے زائد ہو رہے ہیں۔ اس دوران اردو، عربی اور فارسی کے فروغ کے لیے کئی اہم کام کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے دستور میں جن کاموں کی وضاحت ہے، اسے پورے توجہ سے انجام دیا جاتا ہے لیکن 2023 میں کمیٹی کی منشا ہے کہ زبان کے فروغ کے لیے نئے طرز کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے تاکہ اردو، عربی اور فارسی سے وابستہ افراد کو فائدہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:۔ Urdu Language and Hindi Cinema سینما اور ڈراموں میں اردو زبان کی شمولیت

انہوں نے کہا کہ زبان کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ نئی نسل کو شامل کیا جائے۔ آنے والے دنوں میں نئے پروگرام کا انعقاد ہوگا، جس میں طلبا و طالبات کے ساتھ زبان و ادب کے ماہرین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا انعقاد کسی شخصیت پر مبنی ہوگا۔ اس شخصیت کے حوالے سے گفتگو کرنے والے کو اسی کی مصنوعی شکل و شباہت اختیار کرنی ہوگی تاکہ نئی نسل کو اس شخصیت کے بارے میں تجسس پیدا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی رواں برس مشاعروں پر کم توجہ دے کر کے کانفرنس اور سیمینار پر زیادہ توجہ دے گی تاکہ اس زبان سے وابستہ طلبا کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ فخرالدین علی احمد کمیٹی پورے بھارت میں اردو، عربی اور فارسی کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے لیکن 70 لاکھ کے کم بجٹ کی وجہ سے خاطر خواہ کام نہیں ہو پارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.