ETV Bharat / bharat

وزیر خارجہ کی آدھار کارڈ کو پاسپورٹ سے لنک کرنے کا کام جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی - اردو نیوز

حکومت نے آج کہا ہے کہ پاسپورٹ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے اور ایم پاسپورٹ پولیس ایپ میں ملک کے تمام پولیس اضلاع کوجوڑنے کا عمل تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد پاسپورٹ سروس آسان ہوجائے گی۔

s jaishankar
ایس جے شنکر
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 2:35 PM IST

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج یہاں 'پاسپورٹ سیوا ڈے' پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن ، سکریٹری (سی پی وی) سنجے بھٹاچاریہ، ایڈیشنل سکریٹری اور چیف پاسپورٹ آفیسر پربھات کمار موجود تھے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وزارت خارجہ نے رواں سال فروری میں ڈیجی لاکر کو پاسپورٹ سروس پروگرام میں شامل کیا ہے، جو پاسپورٹ خدمات کی ڈجیٹل تبدیلی کی سمت ایک اہم اقدام ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کو ڈیجی لاکر کے ذریعے پاسپورٹ کے لئے درکار دستاویزات دینے کی سہولت ملنا شروع ہوگئی ہے۔ انہیں اب اصل دستاویزات لانے کی ضرورت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا، 'مجھے یقین ہے کہ آدھار کو پاسپورٹ خدمات سے جوڑنے کا عمل جاری ہے، اس سے پاسپورٹ کے اجراء کے عمل میں مزید آسانی ہوگی۔ اس کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جانا چاہئے۔'

وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تک 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 334 پولیس اضلاع اور 7142 پولیس تھانوں کو ایم پاسپورٹ پولیس ایپ کے ساتھ لنک کیا گیا ہے، جس سے پولیس کی تصدیق میں لگنے والا وقت کم ہوا ہے اور پاسپورٹ کے اجراء کا عمل مزید ہموار ہوا ہے۔ پاسپورٹ افسران بقیہ ریاستوں میں پولیس محکمہ کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ کہ وہ اس ایپ کو اپنائیں۔

ڈاکٹر جے شنکر نے پاسپورٹ کی توثیق کے عمل میں ریاستی پولیس محکموں کی تیاری کو سراہا اور کہا کہ محکمہ پولیس نے کووڈ۔ 19 وبا کے دوران بھی بہت اچھا کام کیا۔

وزیر خارجہ نے خاص طور پر آندھرا پردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش اور ریاست تلنگانہ کے پولیس محکموں کی ستائش کی اور انہیں توصیفی سند دینے کا مطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاسپورٹ سنٹرز کی بھی ستائش کی ۔

مزید پڑھیں:

اینٹی وائرس کے تخلیق کار جان میکافی جیل میں مردہ پائے گئے

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ سروس پروجیکٹ میں لفظ ’خدمت‘ منسلک ہے۔ یہ ہر بندے کی ذمہ داری ، دیکھ بھال کرنے والا ، غور و فکر اور شفاف ہونے کے احساس کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاسپورٹ خدمت کا بنیادی منتر’سدھار‘ ’وستار‘ اور ’آپ کے دووا‘کئی برسوں سے ہمارے رہنما اصول ہیں۔ نئی ٹکنالوجی اور اجتماعی تجربے کی بنیاد پر ہم عوام کی امنگوں کو پورے خلوص کے ساتھ مکمل طور پر کریں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.