ETV Bharat / bharat

UNGA Meeting وزیر خارجہ جے شنکر یو این جی اے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے - جے شنکر کا دورہ امریکہ

وزارت خارجہ نے کہا کہ '18 سے 24 ستمبر تک نیویارک کے اپنے دورے کے دوران، جے شنکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔' Jaishankar lead UNGA Meeting

وزیر خارجہ جے شنکر یو این جی اے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 9:53 AM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر 18 سے 28 ستمبر تک امریکہ کے 10 روزہ دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ 18 سے 24 ستمبر تک نیویارک کے اپنے دورے کے دوران، جے شنکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77 ویں اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ 77ویں یو این جی اے کا موضوع "لمحہ فکریہ: باہم مربوط مسائل کا انقلابی حل" ہے۔ Jaishankar Visit America

وزیر خارجہ جے شنکر کثیر جہتی کے تئیں بھارت کی عہدبندی کو مدنظر رکھتے ہوئے G4 (ہندوستان، برازیل، جاپان، جرمنی) کی وزارتی میٹنگ کی میزبانی کریں گے، ساتھ ہی وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات اور کثیر جہتی کے موضوع پر ایل-69 گروپ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Jaishankar Concludes Saudi Visit وزیر خارجہ جے شنکر کا سعودی عرب کا دورہ مکمل

وہ جی 20 اور یو این ایس سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت دیگرمندوبین کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے جے شنکر کا خطاب 24 ستمبر کی دوپہر کو ہونے کی توقع ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.