ETV Bharat / bharat

Haj 2023 حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کرنے کی مدت میں توسیع - دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی

حج کمیٹی آف انڈیا نے آج اپنے سرکلرنمبر9کے ذریعے حج اخراجات کی پہلی قسط81,800 روپے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 6:32 PM IST

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا نے آج اپنے سرکلرنمبر9کے ذریعے حج اخراجات کی پہلی قسط81,800 روپے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب یہ پیشگی رقم 12/اپریل2023تک جمع کرائی جا سکتی ہے اور ضروری مطلوبہ دستاویز ات یعنی جمع کی گئی رقم کی رسید، اصل پاسپورٹ، سفید پس منظر والی تازہ لی ہوئی2تصویر،اپنا دستخط شدہ اور ایک فوٹو چسپاں کیا ہوا حج درخواست فارم وغیرہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں 14-04-2023تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب عازمین حج کی سہولیات کے پیش نظر ترکمان گیٹ پر واقع حج منزل میں 5/اپریل2023سے صبح 10بجے شام4بجے تک حکومت دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ڈاکٹراورپیرا میڈیل اسٹاف پر مشتمل میڈیکل ٹیم تعینات کر دی گئی ہے جو عازمین حج کے میڈیکل سرٹیفکٹ کی تصدیق کرے گی۔

واضح ہو کہ گذشتہ روز عازمین حج کے لیے اس سال سرکاری ایلوپیتھک ڈاکٹر سے تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکٹ جمع کرنے کی لازمیت کی بناء پر عازمین حج کو درپیش مشکلات اور مسائل کے پیش نظر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں ہی ایک میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے حکومت دہلی کے سکریٹری (ہیلتھ) اور دائریکٹر (ہیلتھ) کو خط لکھ کر فوری طور پر حج منزل میں میڈیکل کیمپ لگانے کی درخواست کی تھی۔ حکومت دہلی کے محکمہ صحت نے آج اس کی دوبارہ تصدیق کر دی ہے اور اب مورخہ5/اپریل2023 بروز بدھ سے حج منزل میں یہ خصوصی میڈیکل کیمپ شروع ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام حجاج سے گذارش کی گئی ہے کہ ہیلتھ سرٹیفکٹ میں درج ایکسرے،سی۔بی۔سی اور دیگر جانچ پہلے سے ہی کسی بھی لیب سے کرواکر رپورٹ کے ساتھ حج منزل، ترکمان گیٹ میں آگر حکومت دہلی کے سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم سے ہیلتھ سرٹیفکٹ پر تصدیق کرا سکتے ہیں۔بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور بلڈ گروپ کی جانچ میڈیکل کیمپ میں بھی کرائی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Smriti Irani Statement on Haj حج 2023 کیش لیس ہوسکتا ہے، اسمرتی ایرانی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.