ETV Bharat / bharat

مالابار میں امریکہ، بھارت، جاپان اورآسٹریلیا کی بحریہ کی مشترکہ مشق

بھارت ، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کی بحری افواج مالابار میں چار روزہ مشترکہ مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس مرتبہ مالابار مشق کی میزبانی امریکی بحریہ کر رہی ہے اور یہ مشق آج سے شروع ہو کر 29 اگست تک مغربی بحر الکاہل میں ہوگی۔

مالابار مشق
مالابار مشق
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 2:30 PM IST

مالابار مشق کا آغاز 1992 میں امریکی اورہندوستانی بحریہ کے درمیان ہوا تھا۔ سنہ 2015 میں جاپان نے بھی اس میں مستقل رکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور سنہ 2020 میں آسٹریلوی بحریہ کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا۔

مالابار مشق کے اس سال 25 سال مکمل ہو رہے ہیں اس لیے اسے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی بحریہ کی طرف سے آئی این ایس شیوالک اور آئی این ایس قدم اور جہاز پی 8 آئی اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

بھارتی دستے کی قیادت مشرقی بحری بیڑے کے سربراہ ریئر ایڈمرل ترون سوبتی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ممبئی: بحریہ کے 21 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر

امریکہ جاپان اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے بڑے جنگی جہاز بھی اس مشق میں حصہ لیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.