حکومت نے ذاتی استعمال کے لئے آکسیجن کونسینٹریٹر کی درآمدی ڈیوٹی مستثنیٰ کردی ہے۔
خارجہ تجارت کے ڈائرکٹوریٹ جنرل نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے آکسیجن کونسیٹنریٹر کو ’گفٹ‘ رعایت کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’آکسیجن کونسینٹریٹر کو صرف 31 جولائی 2021 تک ذاتی استعمال کے لئے یہ استثنیٰ دیا گیا ہے‘‘۔
کووڈ 19 وبا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے سبب آکسیجن کونسینٹریٹر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر یہ استثنیٰ دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ’’فارن ٹریڈ پالیسی 2015-20 کے پیرا 2.25 میں ترمیم کرکے ذاتی استعمال کے لئے ای۔ کامرس پورٹل، پوسٹ یا کُریر میں منگوائے جانے والے آکسیجن کونسینٹریٹر کو شامل کیا گیا، جس میں روایتی کسٹم منظوری ’تحفہ‘ کے طور پر لی جاتی ہے۔
فی الحال اس زمرے میں زندگی بچانے والی دوائیں اور راکھی (راکھی پر بھیجے جانے والے تحفہ نہیں) شامل تھے۔