ETV Bharat / bharat

مسلم مسائل پر آر ایس ایس رہنما اندریش کمار سے خاص بات چیت - राष्ट्रीय स्वयंसेवक संघ

موجودہ وقت میں اترپردیش سمیت پورے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ جو مسائل در پیش ہیں ان تمام مسائل پر ای ٹی وی بھارت نے لکھنؤ میں آر ایس ایس کے قومی رہنما اندریش کمار سے خاص بات چیت کی۔

indresh kumar
اندریش کمار
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 6:19 PM IST

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارت میں طالبان کی حمایت میں اٹھنے والی آواز پر اندریش کمار نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں منور رانا، شفیق رحمان برق اور سجاد نعمانی جیسے لوگوں نے جب طالبان کی حمایت میں بیان دیا تو بھارت کا مسلمان مشتعل ہوگیا اور اس ضمن میں ان کے خلاف آواز بلند کی۔

دیکھیں ویڈیو

انھوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔ بھارت کا مسلمان امن کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہے اس کو طالبانی نظریہ والا اسلام نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو افغانی مسلمان ہیں وہ تعلیم و ترقی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں لیکن طالبانی ظلم و تشدد خواتین کے حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔ طالبان کا اسلام شیطان والا چہرہ ہے۔ جسے بھارت کا مسلمان ہرگز پسند نہیں کرے گا۔

اتر پردیش میں 5 ہزار مدارس کے بند ہونے کے سوال پر انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کہ اترپردیش میں پانچ ہزار مدارس وہ بند ہونے جارہے ہیں، جن میں بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں اور حکومت نے جب ان مدارس کی تفصیلات طلب کیا تو اس کو نہیں دکھا سکے۔ جب ہم دیوبند گئے تھے تو وہاں بھی تمام مدارس کے ذمہ داروں سے اپیل کی تھی کہ بچوں کو تعلیم دینا ہے۔ مدرسہ چلانا ہے تو ان تمام سہولتوں کو بھی مکمل کیا جائے جس کا مطالبہ حکومت کر رہی ہے۔ ایسے مدرسے جہاں بنیادی سہولت موجود نہیں ہے ان مدارس کے ذمہ دار سے میری پرخلوص یہی گزارش ہے کہ وہ تمام دستاویزات مکمل کر حکومت کو تفصیلات فراہم کریں تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر کوئی اثر نہ پڑے اور جو مدرسے فرضی طریقے سے چل رہے تھے ان کا وجود ہی نہیں تھا ان کا بند ہونا لازمی ہے۔

بھارت کے متعدد مقامات پر ہورہے ماب لنچنگ پر اپنی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں چاہیں انسانوں کی ماب لنچنگ ہو یا جانوروں کی۔ یہ پوری طریقے سے بند ہونا چاہیے۔ ماب لنچنگ کرنا بہت ہی بڑا جرم ہے، ماب لنچنگ کے خاتمے کے لئے حکومت کو قانون بھی بنانا چاہیے تاکہ بھارت سے ماب لنچنگ کا خاتمہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:اترپردیش میں پانچ ہزار مدارس بند، سریش جین کا دعویٰ

انھوں نے کہا کہ مذہب، زبان، نسل سے اوپر اٹھ کر سبھی لوگوں کو ایک ساتھ چلنا، آپسی پیار ومحبت کے ساتھ زندگی گزارنے میں ہی ترقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.