ETV Bharat / bharat

Special interview: الفلاح فرنٹ کے چیئرمین ذاکر حسین سے خصوصی گفتگو

ذاکر حسین نے نوجوان بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ زندگی کے ہر چھوٹے سے چھوٹے شعبے میں تعلیم کے بغیر ہم ناقص اور نامکمل ہیں اس لیے ہماری گزارش بھی ہے کہ آپ سب سے پہلے تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

Special interview
الفلاح فرنٹ کے چیئرمین ذاکر حسین سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Nov 19, 2021, 6:27 PM IST

اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے موضع سنجر پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماجی کارکن و صحافی ذاکر حسین الفلاح فرنٹ کے نام سے ایک سماجی تنظیم چلاتے ہیں۔ ان کی تنظیم ضرورت مندوں کو مفت میں بلا تفریق مذہب و ملت خون مہیا کراتی ہے اور اب تک تقریباً 450 یونٹ خون ضرورت مندوں کو عطا کر چکی ہے۔ ان کی اس سماجی خدمات کی وجہ سے متعدد شہروں میں ان کے کاموں کی شہرت ہے۔

ویڈیو

ذاکر حسین خون عطیہ کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی سرگرم رہتے ہیں اور ان کی یہ کوشش ہے کہ مسلمان بچوں کو کس طرح سے تعلیم سے جوڑا جائے اور ان کے اندر تعلیم کی رغبت کو پیدا کیا جائے، جس کے لیے ذاکر ہمہ وقت کوشاں و فکرمند رہتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الفلاح فرنٹ کے چیئرمین ذاکر حسین نے بتایا کہ الفلاح فرنٹ ایک ایسی تنظیم ہے، جس کے تحت مختلف سماجی کام کیے جاتے ہیں۔ خون عطیہ کے ساتھ ہم تعلیم پر بھی کام کر رہے ہیں اور غریبوں کی ضرورت کو بھی پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا چونکہ خون کی ضرورت زیادہ رہتی ہے، اس لئے اس کام پر ہماری توجہ زیادہ رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی نہ کوئی حادثہ انسان کی زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی لاتا ہے، تو میری زندگی میں بھی ایک ایسا حادثہ پیش آیا ہے۔ میرے دوست کی اہلیہ کو موقع پر خون نہ ملنے کی وجہ سے ان کی جان چلی گئی تھی۔ اس حادثے نے مجھے کافی متاثر اور اداس کیا تھا۔ میں نے اس وقت یہ عزم مصمم کیا کہ ہماری ایک تنظیم ہونی چاہیے، جسکے کارکنان مفت میں ضرورت مندوں کو خون مہیا کرائیں۔ الحمدللہ ہم اپنے اس نیک مقصد میں کافی حد تک کامیاب رہے اور دو سال کے عرصہ میں ہماری تنظیم نے تقریباً 450 یونٹ خون ضرورت مندوں میں عطیہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی سے خصوصی گفتگو

ذاکر حسین نے کہا کہ ہمارے ممبران ہزاروں کی تعداد میں ہیں اور ہماری سب سے مضبوط ٹیم پوروانچل میں ہے۔ ہم اعظم گڑھ، جونپور، وارانسی اضلاع سمیت لکھنؤ، دہلی، گجرات میں بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری تنظیم ایک نظریہ کے تحت کام کر رہی ہے کہ سماج کے اندر جو بے حسی اور لوگوں کی مدد نہ کرنے کے جزبے کا فقدان ہے، اس چیز کا خاتمہ ہو اور ایک دوسرے کے اندر مدد کرنے کا جزبہ اور تڑپ پیدا ہو۔

ذاکر نے بتایا کہ ہمارا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ عوام کے اندر خون عطیہ کے لیے بیداری پیدا کیا جائے کہ خون عطیہ کرنے سے صحت پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ اس کا ڈر خاص طور پر مسلمانوں کے اندر زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے بلکہ خون عطیہ کے فوائد بہت ہیں۔ ہماری اس بیداری مہم کے اعظم گڑھ اور جونپور میں کافی مثبت اثرات دیکھنے کو ملے ہیں کہ اب نو عمر بچے بھی خون عطیہ کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے نوجوان بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ زندگی کے ہر چھوٹے سے چھوٹے شعبے میں تعلیم کے بغیر ہم ناقص اور نامکمل ہیں، اس لیے ہماری گزارش بھی ہے کہ آپ سب سے پہلے تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کریں کیونکہ الفلاح فرنٹ کی بھی کوشش ہے کہ خون عطیہ کے ساتھ ساتھ ہماری تنظیم تعلیمی میدان میں بھی نمایاں کام کرے گی۔

لا علمی اور جہالت کی وجہ سے سماج میں نفرت پیدا ہو رہی ہے، بھائی چارگی ختم ہو رہی ہے، اس بھائی چارگی کو بنانے کے لیے اور نفرتوں کا سد باب کرنے کے لیے آپس میں پیار و محبت کو پیدا کرنے کے لیے ملکی شہریوں میں تعلیم کا ہونا بہت ضروری ہے، جس کے لئے انشاء اللہ ہمارا اگلا قدم تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.