ETV Bharat / bharat

ایک شاعر: رسول خان پٹھان سے خصوصی گفتگو - ای ٹی وی بھارت خبر

ای ٹی وی بھارت اردو کے منفرد پروگرام ایک شاعر کے تحت آج احمد آباد شہر کے معروف شاعر ڈاکٹر رسول خان پٹھان سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ اس خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے اپنے ادبی سفر اور اپنی شاعری سے متعلق پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

رسول خان پٹھان
رسول خان پٹھان
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 11:52 AM IST

ڈاکٹر رسول خان پٹھان احمد آباد کے مشہور شعرا میں سے ایک ہیں۔ ڈاکٹر رسول خان پٹھان کا تخلص دوست پرانتیجوی ہے۔ آپ 28 جون 1952 میں سابر کانٹھا کے شہر پرانتیج شہر میں پیدا ہوئے تھے۔

رسول خان پٹھان

21 سال کی عمر سے آپ نے شاعری لکھنے کی شروعات کی اور فی الحال 70 سال کی عمر تک آپ کے 6 شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں۔ ان کے نام ابر بہار، الفاظ کا کارواں، عکس، ایک ٹکڑا بادل، ایک مٹھی ریت ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ناول علی خان اور چند افسانے، ایک قلندر کی پانچ کہانیاں بھی تصنیف کی ہیں۔

رسول خان پٹھان کی خدمات کے پیش نظر گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی کی جانب ان کی کتاب ایک مٹھی ریت پر انہیں پہلا انعام دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی ایک دوسری کتاب ایک ٹکڑا بادل پر دوسرا انعام دیاگیا تھا۔

رسول خان پٹھان نے انگریزی ادب سے ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس لیے آپ نے چار سرکاری گرانٹیڈ اسکول کی بنیاد ڈالی جہاں کے جی تا بارہویں جماعت تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ تعلیمی ادارے انگریزی اور گجراتی میڈیم ہے۔ یہ اسکولز احمدآباد کے سلم علاقوں میں موجود ہیں۔

رسول خان پٹھان نے زیادہ تر آزاد نظمیں لکھی ہیں۔ یہ نظمیں ایسے عنوانات پر لکھی گئی ہیں جو ہر دل کو چھو جاتی ہیں۔ آسان و شگفتہ انداز میں آپ نے غزلیں بھی لکھی ہیں جس میں جدید حالات کی عکاسی صاف جھلکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ایک شاعر: شاعر و ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر انیس انصاری کے ساتھ خاص بات چیت

ڈاکٹر رسول خان پٹھان کی ایک غزل کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں:

مانا کہ میری زندگی آباد نہیں ہے

پھر بھی میرے لب پر کوئی فریاد نہیں ہے

سہتا رہا چپ رہ کر ہر ایک ظلم و ستم کو

اپنے تھے یا پھر غیر مجھے یاد نہیں ہے

آتا ہے ترس ایسے پرندے پر مجھے دوست

پنجرے سے نکل کے بھی جو آزاد نہیں ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.