ETV Bharat / bharat

عمران پرتاپ گڑھی سے خصوصی بات چیت

عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس پارٹی کی جانب سے قومی اقلیتی سیل کا چیئرمین منتخب کیے جانے پر نکتہ چینی کرنے والوں کے بارے میں عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ابھی تنقید کرنا جلد بازی ہوگی ابھی تو میں نے عہدہ بھی نہیں سنبھالا ہے۔

imran pratapgarhi exclusive interview
عمران پرتاپ گڑھی سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 2:30 PM IST

اپنی انقلابی شاعری سے نوجوانوں کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس پارٹی کی جانب قومی اقلیتی سیل کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان سے خاص بات چیت کی۔

شاعری کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ راہل گاندھی اور پارٹی کے اعلی رہنماؤں نے مجھ پر بھروسہ جتاتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی ہے اب میری پوری کوشش رہے گی کہ میں اپنے عہدے سے انصاف کر سکوں اور اعلیٰ کمان کی کسوٹی پر کھرا اتر سکوں۔

عمران پرتاپ گڑھی سے خصوصی بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی نے میری آواز کو طاقت بخشی ہے، میں جس طرح پہلے آواز بلند کیا کرتا تھا اب اس سے کہیں زیادہ طاقت سے آواز اٹھا سکوں گا۔

عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس کے قومی اقلیتی سیل کے چیئرمین منتخب کیے جانے کے بعد جہاں انہیں مبارکباد پیش کرنے کے لیے مسلسل پیغامات بھیجے جا رہے ہیں، وہیں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ان کے انتخاب پر نکتہ چینی بھی کر رہا ہے اس کے جواب میں عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ میرے بارے میں یہ سب کہنا جلد بازی ہوگی ابھی تو میں نے عہدہ بھی نہیں سنبھالا ہے۔

سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کی آڑ میں 4 مساجد کو شہید کیے جانے کی خبر پر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہم مودی کے اس محل کی تعمیر کے دوران کسی بھی مذہبی مقامات خاص کر مسجدوں کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے اور جو بھی قانونی کارروائی ہے اس کو اپنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.