وزیر اعظم کی سکیورٹی میں کوتاہی پر اولمپک تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال کے ٹویٹ کے بعد اداکار سدھارتھ نے ان کے لیے تضحیک آمیز ری ٹویٹ Derogatory Tweet By Actor Siddharth کیا جس کے بعد سائنا نے کہا کہ سدھارتھ بہتر الفاظ میں اپنے آپ کو ظاہر کر سکتے تھے۔
سائنا نہوال نے فون پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'میں سدھارتھ کو بطور اداکار پسند کرتی تھی لیکن انہوں نے ٹویٹر پر میرے خلاف جو نازیبا تبصرہ کیا وہ اچھا نہیں تھا۔
واضح رہے کہ 5 جنوری کو اپنے ٹویٹ میں بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے کہا تھا کہ 'کوئی بھی قوم خود کو محفوظ ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی اگر اس کے اپنے وزیر اعظم کی سلامتی سے سمجھوتہ ہو جائے۔ میں اس بات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں کہ پی ایم مودی پر کچھ انتشار پسندوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔
بیڈمنٹن اسٹار کی جانب سے یہ ٹویٹ مودی کی سکیورٹی کی مبینہ خلاف ورزی کے حوالے سے کیا گیا تھا جب ان کا قافلہ فیروز پور ضلع کے حسینی والا کے دورے کے دوران پھنس گیا تھا۔
بالی ووڈ فلم رنگ دے بسنتی کے اداکار سدھارتھ Rang De Basanti Actor Siddharth نے سائنا نہوال کے ٹویٹ کا جواب دیا تھا جسے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر بہت سے لوگوں نے 'جنس پرست' اور 'توہین آمیز' قرار دیا۔
اداکار کے جواب پر تبصرہ کرنے کے بعد سائنا نہوال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'مجھے نہیں مجھے نہیں معلوم کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ وہ بہتر الفاظ میں اپنا اظہار کر سکتا ہے لیکن میرا اندازہ ہے کہ یہ ٹویٹر ہے اور آپ اس طرح کے الفاظ اور تبصروں سے نوٹ کیے جاتے ہیں۔
سائنا نے کہا کہ 'اگر بھارت کے وزیر اعظم کی سکیورٹی Security of the PM of India کا مسئلہ ہے تو مجھے نہیں معلوم کہ ملک میں کیا کچھ محفوظ ہے۔
واضح رہے کہ اداکار سدھارتھ کو اکثر اپنے ٹویٹس کی وجہ سے آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر مسلسل آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔