ETV Bharat / bharat

Sharad Yadav's Last Rites سرکاری اعزاز کے ساتھ شرد یادو کی آخری رسومات ادا کی گئی

شرد یادو کی آخری رسومات ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے نرمداپورم میں ان کے آبائی گاؤں آنکھماؤ میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر مختلف رہنماؤں سمیت مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 10:24 PM IST

نرمداپورم/ بھوپال: سینئر سماجوادی رہنما اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کی آج مدھیہ پردیش کے نرمدا پورم ضلع میں ان کے آبائی گاؤں آنکھماؤ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی۔

شرد یادو کے بیٹے شانتنو نے مکھ اگنی دی۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے علاوہ دہلی، بہار اور اتر پردیش کے کئی سماجوادی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔ ان کے جسد خاکی کو دن کے وقت سڑک کے ذریعے بھوپال سے انکھماؤ لے جایا گیا۔ شام کو ان کی آخری رسومات اداکی گئیں۔ اس سے پہلے گاؤں میں آخری سفر میں ہزاروں گاؤں والے اور آس پاس کے لوگ بھی موجود تھے۔

نرمداپورم ضلع کے بابئی میں پیدا ہوئے شرد یادو کا جمعرات کی رات نیشنل کیپیٹل ریجن کےایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کے جسد خاکی کو دن کے وقت ایک خصوصی طیارے میں بھوپال لایا گیا۔ بھوپال کے اولڈ ایئرپورٹ کے علاقے میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما اور سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ کے علاوہ کئی دیگر رہنما پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں کو تسلی دی۔ اس کے بعد ان کے جسد خاکی کوسڑک کے ذریعے آبائی گاؤں آنکھماؤ لے جایا گیا۔ شرد یادو پرائمری تعلیم کے بعد ریاست کے جبل پور چلے گئے تھے اور وہاں سے سیاست کے میدان میں سرگرم ہو گئے۔ وہ پہلی بار جبل پور سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ قومی سیاست میں سرگرم ہو گئے اور اتر پردیش و بہار کو اپنی کام کی جگہ بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sharad Yadav's Last Rites مدھیہ پردیش میں ہوگی شرد یادو کی آخری رسومات

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.