نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ایک پرائیویٹ کمپنی واٹر اینڈ پاور کنسلٹنسی سروسز (انڈیا لمیٹڈ) کے سابق سی ایم ڈی راجندر کمار گپتا اور ان کے بیٹے گورو سنگھل کو آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں گرفتار کرلیا ہے سی بی آئی کے ترجمان نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ ایک بیان میں سی بی آئی نے کہا کہ تقریباً 19 مقامات پر اب تک کی گئی تلاشی کے دوران ملزم کے احاطے سے 38.38 کروڑ روپے نقد، ایف ڈی آر، بینک لاکرز کی چابیاں اور مختلف بینکوں میں کھاتوں کی تفصیلات برآمد کی گئیں۔نسلٹنسی سروسز کے سابق سی ایم ڈی اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ملزمان نے 01 اپریل 2011 سے 31 مارچ 2019 تک اپنی مدت کے دوران ان کے معلوم ذرائع آمدنی سےکہیں زیادہ اثاثے بنائے تھے۔
سی بی آئی کی جانب سے منگل کو دہلی، گروگرام، چندی گڑھ، سونی پت اور غازی آباد میں ملزمان کے تقریباً 19 مقامات پر تلاشی لی گئی۔ تفتیش جاری ہے۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ جواب دہندہ نے سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دہلی میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی کے نام سے کنسلٹنسی کا کاروبار شروع کیا تھا۔مرکزی تفتیشی بیورو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی مبینہ غیر منقولہ جائیدادوں میں دہلی، گروگرام، پنچکولہ سونی پت اور چنڈی گڑھ میں فلیٹ، تجارتی جائیداد اور ایک فارم ہاؤس شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bribery Case in Delhi رشوت معاملے میں دہلی پولیس کی خاتون اے ایس آئی گرفتار
یواین آئی