ETV Bharat / bharat

Nana Patole Slams PM Modi مذہب اور تنظیم کا فرق بھی وزیراعظم نہ سمجھ پائیں، یہ ملک کی بدنصیبی ہی ہے: نانا پٹولے - کرناٹک اسمبلی انتخابات

نانا پٹولے نے کہا کہ ہم بھی بجرنگ بلی کے بھکت ہیں، ہم ان کی پوجا بھی کرتے ہیں لیکن اس کی نمائش نہیں کرتے۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والی کوئی تنظیم نہیں ہونی چاہیے لیکن کچھ لوگ مذہب کے نام پر لوٹ رہے ہیں۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والی کوئی بھی تنظیم اگر کسی بھی مذہب میں ہوتو اس پر روک لگنی چاہئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 5, 2023, 10:35 PM IST

Updated : May 5, 2023, 10:45 PM IST

ممبئی: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو عوام کی جانب سے زبردست حمایت مل رہی ہے اور کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے واضح آثار نظر آرہے ہیں۔ کانگریس کو ملنے والی حمایت کو دیکھ کر بی جے پی حیران ہے۔اپنی ہار کا یقین ہوتے ہی بی جے پی اب مذہب کے نام پر لوگو ں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوششوں میں جٹ گئی ہے۔ کبھی رام کے نام پر اور کبھی بجرنگ بالی کے نام پروہ ووٹ مانگنے لگی ہے، لیکن یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ وزیر اعظم کو مذہب اور مذہب کے نام پر سماج میں تفرقہ پیدا کرنے والی تنظیم میں فرق نہیں کرپارہے ہیں۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہی ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناناپٹولے نے کہا کہ ہم بھی بجرنگ بلی کے بھکت ہیں، ہم ان کی پوجا بھی کرتے ہیں لیکن اس کی نمائش نہیں کرتے۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والی کوئی تنظیم نہیں ہونی چاہیے لیکن کچھ لوگ مذہب کے نام پر لوٹ رہے ہیں۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والی کوئی بھی تنظیم اگر کسی بھی مذہب میں ہوتو اس پر روک لگنی چاہئے۔ چونکہ بی جے پی کے پاس عوام سے کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے، اس لیے وہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مذہب کے نام پر لوگوں میں تقسیم پیدا کرکے ووٹ مانگنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن کرناٹک کے لوگ بی جے پی کے اس مکروہ ارادے کوبخوبی سمجھتے ہیں۔

ناناپٹولے نے کہا کہ بی جے پی کا یہ کہنابالکل بے بنیاد ہے کہ اگر بجرنگ دل پر پابندی لگائی جاتی ہے تو یہ بجرنگ بلی کی توہین ہوگی۔سچائی یہ ہے کہ بی جے پی کو نہ رام سے کوئی محبت ہے اور نہ ہی ہنومان سے کوئی پیار۔ بلکہ کسی بھی مذہبی علامت سے اس کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو بیوقوف بناناچاہتی ہے اور لوگوں کے مذہبی جذبات کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرتی ہے۔ بجرنگ دل کے نام پر چیخ پکار مچانے والی بی جے پی کے منوہر پاریکر نے کی حکومت نے ہی گوا میں شری رام سینا پر پابندی عائد کیے تھے۔ کیا اس وقت بی جے پی کو رام کے توہین کا احساس نہیں ہوا تھا؟ اس لیے بی جے پی کے لیے مذہب صرف ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا ڈھونگ ہے اور عوام اس ڈھونگ کو خوب سمجھنے لگی ہے۔لوگ اب اس ڈھونگ کے شکار نہیں ہونگے۔

ناناپٹولے نے کہا کہ شمالی کرناٹک کے ضلع انگولا میں انتخابی مہم کے دوران جب بی جے پی کے ایک عہدیدارنے وزیر اعظم نریندر مودی کو گنپتی کی مورتی پیش کرنی چاہی تو مودی نے اپنے ہاتھ سے مورتی کو ایک طرف سرکاتے ہوئے اس کارکن کو بھی کنارے کردیا۔ کیا یہ گنپتی کی توہین نہیں ہے؟ اس پر بی جے پی کے لوگ خاموش کیوں ہیں؟ ایک جانب گنپتی کی توہین کرنا اور دوسری جانب بجرنگ بلی کے نام پر گلے پھاڑنا، کیا یہ بی جے پی دوغلا پن نہیں ہے؟ گنپتی کی توہین کرنے پر بی جے پی ومودی کو ملک کے عام ہندوؤں سے علانیہ معافی مانگنی چاہئے۔

صحافیوں کے ذریعے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ دیویندر فڈنویس کہہ رہے ہیں کہ میں نے کہا تھا کہ ’میں دوبارہ آونگا‘ اور دوبارہ آگیا، لیکن دوبارہ آنے والے فڈنویس وزیراعلیٰ نہیں بلکہ نائب وزیراعلیٰ کے عہدے پر آئے۔ اگر وہ میری طرح ہوتے تو نچلا عہدہ قبول ہی نہیں کرتے۔ فڈنویس کو اس بات کی فکر کرنے کے بجائے کہ کرناٹک میں کانگریس اقتدار میں آئے گی یا نہیں، اس بات کی فکر کرنی چاہئے کہ کرناٹک میں بی جے پی اقتدار میں آئے گی کیا؟

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls کانگریس کبھی کرناٹک کا بھلا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم مودی

یواین آئی

Last Updated : May 5, 2023, 10:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.