ETV Bharat / bharat

Deadline For EPFO Higher Pension ای پی ایف او نے ہائر پینش کی درخواست کی تاریخ میں توسیع کی

ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے ہائی پنشن اسکیم یعنی EPS-95 کے حوالے سے بڑا ریلیف دیا ہے۔ ای پی ایف او نے اپنی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ EPFO on higher pension Scheme

ای پی ایف او نے ہائر پینش کی درخواست کی تاریخ میں توسیع کی

author img

By

Published : May 3, 2023, 9:05 AM IST

Updated : May 3, 2023, 9:51 AM IST

نئی دہلی: ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی ای پی ایس-95 اسکیم میں شامل ملازمین 26 جون تک ہائر پنشن کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے منگل کی شام کو اطلاع دی کہ ای پی ایف او نے زیادہ اجرت پر پنشن کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ ای پی ایف او نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ہائرپنشن کے اہل افراد کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ اب 26 جون 2023 تک ہوگی۔ وزارت کے مطابق، ای پی ایف او نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پنشنرز اور اراکین سے آپشن اور جوائنٹ آپشن کی تصدیق کے لیے درخواستیں وصول کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اب تک 12 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ تجویز کے مطابق، درخواست کی آن لائن سہولت صرف 3 مئی 2023 تک ہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: EPFO fixes 8.15 pc interest rate on employees ای پی ایف او کھاتہ داروں کے لیے خوشخبری، شرح سود میں اضافہ کا فیصلہ

دریں اثنا، درخواست کے وقت میں توسیع کے لیے متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اس مسئلے پر غور کیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق پہلی بار جب ملک کی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے 4 ماہ بعد آخری تاریخ طے کی تھی تب ای پی ایف او کو اہل ملازمین کے لیے آن لائن درخواست کی سہولت بحال کرنے میں کافی وقت لگا تھا۔ ای پی ایف او نے فروری میں یہ سہولت شروع کی تھی۔ یعنی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیڈ لائن طے کرنے کے بعد تین ماہ گزر چکے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ پہلی بار ای پی ایف او نے مارچ میں آخری تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

Last Updated : May 3, 2023, 9:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.