ETV Bharat / bharat

ENG vs IND: کورونا کے سبب پانچواں ٹیسٹ منسوخ - پانچواں ٹیسٹ منسوخ

ای سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ بی سی سی آئی کے ساتھ جاری بات چیت کے بعد ای سی بی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والا پانچواں ٹیسٹ جو آج ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والا تھا منسوخ کر دیا گیا ہے۔

eng vs ind 5th test canciled due to covid
کورونا کے سبب پانچواں ٹیسٹ منسوخ
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 2:09 PM IST

انگلینڈ کے مانچیسٹر میں ہونے والا بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعرات اور جمعہ کو تبادلہ خیال کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے پہلے بھارتی فزیو یوگیش پرمار کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کا جمعرات کی دوپہر کا تربیتی سیشن منسوخ کردیا گیا۔

تاہم انگلینڈ کیمپ میں کووڈ 19 سے متعلق کوئی بھی کیسز نہیں ہے اور جوس بٹلر نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور میزبان کھیل کے منتظر ہیں۔

بٹلر نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم اس وقت اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے کہ کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں قیاس آرائی کرنا بے وقوفی ہوگی۔ اس وقت ہم مکمل طور پر توقع کر رہے ہیں کہ کھیل شروع ہوگا اور ہم اسی کے مطابق تیاری بھی کر رہے ہیں۔ ہمارے کیمپ میں حالات ٹھیک ہیں اور ہم کھیل کے منتظر ہیں۔"

اس سے قبل بھارت کے ہیڈ کوچ روی شاستری، بولنگ کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آر سریدھر کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران ان کے RT-PCR ٹیسٹ کے نتائج مثبت آیا تھا۔ وہ فی الحال قرنطینہ میں ہیں اور دو منفی نتائج واپس آنے کے بعد ہی باہر آسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.