ETV Bharat / bharat

Encounter Started in Awantipora: اونتی پورہ میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک - encounter in jammu and kashmir

چرسو اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ہے، جس میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب مصدقہ اطلاعات کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

Encounter started in Awantipora
اونتی پورہ میں انکاؤنٹر شروع
author img

By

Published : Mar 15, 2022, 9:10 AM IST

Updated : Mar 15, 2022, 11:08 AM IST

پولیس نے ٹویٹ کرکے اس جھڑپ کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے ٹویٹ میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کو ملی تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے چرسو نامی گاؤں میں ایک محلے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ جسکے بعد باضابطہ ایک جھڑپ شروع ہوئی جس میں آخری اطلاعات تک ایک عسکریت پسند کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ اسکی تنظیمی وابستگی یا شناخت اب تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Encounter Started in Awantipora
اونتی پورہ میں انکاؤنٹر شروع، ایک عسکریت پسند ہلاک

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Encounter in Ganderbal: گاندربل انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

Last Updated : Mar 15, 2022, 11:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.