ETV Bharat / bharat

ریاست بہار جمعیت علماء کے صدر و نائب صدور منتخب

جمعیۃ علماء کے قومی جنرل سکریٹری کی نگرانی میں جمعیۃ علماء بہار کے صدر و نائب صدور کو منتخب کیا گیا۔

جمعیۃ علماء بہار کے صدر ونائب صدورمنتخب
جمعیۃ علماء بہار کے صدر ونائب صدورمنتخب
author img

By

Published : Sep 14, 2021, 5:40 PM IST

جمعیۃ علماء بہار (محمود مدنی) کا انتخابی اجلاس پٹنہ کے اونڈا میرج ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشاہد کی حیثیت سے جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی شریک ہوئے۔ اجلاس کا آغاز مولانا محمد مسلم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ناظم نے سکریٹری رپورٹ پیش کی۔

جمعیۃ علماء بہار کے صدر ونائب صدورمنتخب

انہوں نے گزشتہ ٹرم کی کارگزاری پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء بہار تمام اضلاع کے ذمہ داران کے حسن تعاون سے بہار میں فعال ہے۔

اس دوران کورونا جیسی وبا میں بھی جمعیۃ علماء کے کارکنان نے خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس وقت صوبہ کے 27 اضلاع میں ہماری یونٹیں قائم ہیں اور وہاں کے ذمہ داران لوگوں کو جوڑنے اور اپنے اپنے تئیں کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مفتی محمد مناظر نعمانی قاسمی ترجمان جمعیۃ علماء بہار کے صدر کے لئے مولانا مفتی جاوید اقبال قاسمی کا نام پیش کیا گیا جس پر مجلس منتظمہ جمعیۃ علما بہار کے تمام ہی اراکین نے بااتفاق رائے قبول کرتے ہوئے تائید کی۔

اس کے بعد نائب صدر کے لئے مختلف علاقوں کی نمائندگی کے لئے 11 علماء و دانشوران کے نام پیش ہوئے جن میں 7 لوگوں نے اپنا نام واپس لیا۔

اس طرح بااتفاق رائے چار نائبین صدور میں مولانا قاری شہرت جہاں آباد، مفتی اطہر القاسمی ارریہ ،مولانا احسان بھاگلپور اور انجینیئر آفتاب پٹنہ کو منتخب کیا گیا۔

خازن کے لئے مولانا محمد ذاکر عالم گنج کو منتخب کیا گیا۔

مزید پڑھیں:امیر شریعت کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان بہت جلد: نائب امیر شریعت

قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہندوستانی مسلمانوں کا ایک عظیم اور قدیم ادارہ ہے جو سرزمین ہند میں سرمایہ ملت کی نگہبانی اور مسلمانوں کے حقوق کی پاسبان ہے۔

بہار میں بھی جمعیۃ علماء بیش بہا خدمات انجام دے رہی ہے۔ یہاں جس امر پر کام کرنے کی ضرورت ہے اس پر ذمہ داران سے گفت و شنید کرکے انجام دیئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.