ETV Bharat / bharat

نینی جھیل میں چھلانگ لگا کر بزرگ نے خودکشی کرلی - متوفی کی شناخت فدا حسین

نینی تال میں ایک 74 سالہ شخص نے نینی جھیل میں کود کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس اور فائر سروس کی ٹیم نے بزرگ کی لاش کو ریسکیو کرکے جھیل سے باہر نکالا۔

elder-commits-suicide-by-jumping-into-naini-lake
نینی جھیل میں چھلانگ لگا کر بزرگ نے خودکشی کرلی
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 2:19 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے نینی تال میں ایک 74 سالہ شخص نے نینی جھیل میں کود کر خودکشی کرلی۔ لوگوں نے پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پرپولیس کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اور تقریبا 1 گھنٹہ کی سخت محنت کے بعد ریسکیو کرکے اور لاش کو جھیل سے باہر نکالا۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس نے بزرگ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی ہے۔ فی الحال پولیس بزرگ کی خود کشی کی وجہ تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

نینی جھیل میں چھلانگ لگا کر بزرگ نے خودکشی کرلی

پولیس نے متوفی کی شناخت فدا حسین کے نام سے کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ متوفی نینی تال کے علاقے ٹلہ کرشنا پور میں اکیلے رہتے تھے جو اصل میں کرگل کے رہائشی تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنہ 2012 سے فدا حسین نے نینی تال میں رہنا شروع کیا تھا۔

عینی شاہدین مینک اور انیل، جو نینی جھیل کے کنارے صبح کی سیر کر رہے تھے، نے بتایا کہ انہوں نے بزرگ کو جھیل میں کودتے ہوئے دیکھا۔ جس کے بعد دونوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور فائر سروس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بزرگ کی لاش کو بازیاب کرا کے نینی جھیل سے باہر نکالا۔

اسی دوران مَلّی تال کوتوالی کے اے ایس آئی کشمیر سنگھ نے بتایا کہ متوفی کے پاس سے قریب 4 ہزارروپے نقد رقم اور آدھار کارڈ سمیت اراضی رجسٹری کے دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.