ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں عید سعید سادگی سے منائی گئی

مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار عید الفطر آج بڑے جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ بھارت سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں منایا گیا۔ یہ دوسری عید الفطر ہے جو کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے درمیان منائی گئی۔

eid fitr 2021: indian muslim celebrate at home

author img

By

Published : May 14, 2021, 8:59 PM IST

کورونا رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فرزندان توحید نے عید الفطر کی نماز اپنے محلے کی مسجدوں میں اور گھروں میں ہی ادا کی۔ یہ دوسری عید الفطر ہے جو کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے درمیان منائی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر اندازے سے بھی کئی گنا زیادہ خطرناک اور مہلک ہے جس کے پیش نظر متعدد ریاستوں میں مکمل لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن یا نائٹ کرفیو نافذ ہے۔ ملک بھر میں شادی، سیاسی، سماجی، ثقافی و مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فرزندان توحید نے عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کی۔

ویڈیو

کورونا وائرس کی مہلک وبا کی وجہ سے دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے تحت تمام مذہبی مقامات پر عوام کے داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے، ایسی صورتحال میں آج عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں محض بیس مصلیوں کے ساتھ ہی ادا کی گئی۔

ویڈیو

اسی طرح سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے شہر اجمیر میں بھی سادگی سے عید سعید کی نماز ادا کی گئی۔ رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں نے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کی۔

تلنگانہ میں دس روزہ لاک ڈاؤن نافذ ہے، بڑھتے کیسز کے مد نظر مساجد میں صرف 5 نمازیوں کی اجازت ہے، مسلمانوں نے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کی۔

eid fitr 2021: indian muslim celebrate at home
عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کی

کولکاتا اور اطراف میں تزک و احتشام کے ساتھ کووڈ پروٹوکال کا خیال رکھتے ہوئے عید کی نماز ادا کی گئی۔ کولکاتا کی تاریخی ناخدا مسجد میں بھی کووڈ پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے عید کی نماز ادا کی گئی جہاں ایک سے زائد جماعتوں کا اہتمام کیا گیا تاکہ سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے نماز ادا کی جا سکے۔

ویڈیو

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مسلمانوں نے کورونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عید الفطر کی نماز ادا کی۔

ویڈیو

ریاست اترپردیش کے رامپور میں عید الفطر کا اہتمام بہت ہی سادگی کے ساتھ کیا گیا۔ رامپور کی تاریخی جامع مسجد سمیت تمام مساجد میں محدود نمازیوں نے نماز عید الفطر ادا کی۔ اس دوران کورونا وبا کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ویڈیو

لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میرٹھ میں بھی عید الفطر کی نماز جامع مسجد اور شہر کی دیگر مساجد میں چند افراد نے ہی ادا کی اسکے علاوہ لوگوں نے گھروں میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

مہاراشٹر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اورنگ آباد کی چار عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی گئی، چھاونی عید گاہ کا پولیس نے محاصرہ کیا۔ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کورونا وبا کے سبب عیدگاہ کمیٹی نے نماز کی ادائیگی سے اجتناب کیا۔

ویڈیو

ریاست ہریانہ میں عید الفطر کا اہتمام سادگی کے ساتھ کیا گیا۔ شہروں کی عید گاہوں میں عید کی نماز ادا نہیں کی گئی۔ ضلع کی چھوٹی بڑی مساجد میں محدود سطح پر عید کی نماز ادا کی گئی تاکہ بھیڑ زیادہ جمع نہ ہوں۔ وہیں دیہی علاقوں میں جہاں سماجی دوری بنانا آسان ہے۔ وہاں عیدگاہوں میں نماز ادا کیے جانے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

ویڈیو

کرناٹک میں بھی عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.