ETV Bharat / bharat

علی گڑھ: عید الاضحیٰ کی نماز عیدگاہ میں نہیں ہوگی - Aligarh Eidgah

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کی عیدگاہ میں عید الاضحی کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ہدایات جاری کی۔

عید الاضحیٰ کی نماز علی گڑھ عیدگاہ میں ادا نہیں کی جائےگی

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 7:07 PM IST

کورونا وبا کے سبب گذشتہ دو برس سے عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازیں عید گاہ میں ادا نہیں کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے عید کے موقع پر بے نور نظر آرہی ہے۔

علی گڑھ ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق اس بار بھی عید کی نماز عید گاہ میں ادا نہیں کی جائے گی۔

حالانکہ دو روز قبل علی گڑھ کے شہر مفتی جناب محمد خالد حمید نے اعلان کیا تھا کہ علی گڑھ عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز 21 جولائی کو ضبح 7 بجے ادا کی جائیگی۔

علی گڑھ شہر مفتی کے اعلان سے عوام میں خوشی دیکھی گئی تھی اور عید گاہ کے اندر اور باہر عیدالضحی کی نماز کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی تھیں۔
علی گڑھ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق ڈی ایم چند بھوشن سنگھ، اے ڈی ایم سٹی راکیش کمار مالپانی کے ساتھ ایس پی سٹی کلدیپ سنگھ، سٹی مجسٹریٹ وینیت کمار سنگھ اور سرکل آفیسر کی ہدایت پر ساون ماہ اور عیدالضحی کے حوالے سے کوتوالی پولیس اسٹیشن، ساسنی گیٹ، دہلی گیٹ اور دودھ پور پولیس اسٹیشن کی مشترکہ طور پر امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس کے ساتھ ہی میٹنگ میں موجود ہر شخص نے اس بار کورونا پروٹوکول اور سرکاری ہدایت پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اس پر اتفاق نہیں کیا کہ عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے۔

ہر شخص اپنے گھروں میں یا قریب کی مساجد میں زیادہ سے زیادہ 50 لوگ کووڈ پروٹوکال کے مطابق نماز ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

رامپور: عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی پر تذبذب برقرار

شہر مفتی نے عوام سے اپیل کرتے ہوا کہا کہ خاص عیدالاضحی کی نماز کے وقت سبھی کو کورونا وبا سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے۔

عید گاہ میں کوئی بھی بغیر ماسک کے داخل نا ہو اور سماجی دوری اختیار کرنا لازمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.