ETV Bharat / bharat

Eid Milad-un-Nabi Celebration in JK جموں و کشمیر میں جشن عید میلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا - کشمیر میں عید میلادالنبی

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں جشن عید میلادالنبی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر وادی بھر میں جلوس نکالا گیا۔ اس دوران آمد رسول کا جشن منایا گیا اور پورے عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی گئی۔ Eid Milad-un-Nabi Celebration Across Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر میں عید میلادالنبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Oct 9, 2022, 6:56 PM IST

سرینگر میں جشن عید میلادالنبی عقیدت واحترام سے منایا گیا Eid Milad-un-Nabi Celebration in Srinagar

سرینگر میں عید میلادالنبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکموت سرینگر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر عیدالمیلاد النبی کی مناسبت سے ایک جلوس نکالا گیا۔ یہ جلوس شہر خاص کے علاقہ سعیدہ پورہ سرینگر سے ہوکر عیدگاہ سرینگر میں اختدام پذیر ہوا۔ جلوس میں مختلف مدارس سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ہاتھ میں جھنڈے تھے۔ اس دوران آمد رسول کا جشن منایا گیا اور پورے عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی گئی۔

اننت ناگ میں عید میلادالنبی عقیدت واحترام سے منایا گیا Eid Milad-un-Nabi Celebration in Anantnag

اننت ناگ میں عید میلادالنبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ ضلع کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سجایا گیا۔ اس سلسلے میں اننت ناگ کے ریشی بازار سے عیدالمیلاد النبی کی مناسبت سے ایک جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

جلوس اننت ناگ کے مختلف بازاروں سے ہو کر زیارت شریف حضرت بابا حیدر ریشی کے صحن پاک میں پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران آمد رسول کا جشن منایا گیا اور پورے عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی گئی۔ علمائے کرام نے رسول پاک ﷺ کے سوانح حیات پر روشنی ڈالی اور ان کی دنیا میں آمد کو پوری قائنات کے لیے مبارک قرار دیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ اس وقت حضور صلی وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں طرح طرح کی رسم و رواج اور بدعات پھیل گئی ہیں، جن کو دور کرنے کے لیے ہم سب کو آگے آنا چاہیے اور حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ان بدعتوں سے ہم خود کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس موقع پر حال ہی گرفتار کئے گئے علمائے کرام کی رہائی کے لئے دعا کی گئی۔

پانپور میں عید میلاد النبی Eid Milad-un-Nabi Celebration in pampore

پانپور میں عید میلاد النبی

ماہِ ربیع الاول میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبیﷺ پورے عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی جلسے جلوس اور واعظ و تبلیغ کی محفلیں آراستہ ہوتی ہیں۔ اسی کڑی کے تحت آج ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں بھی عید میلاد النبیﷺ کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔ قصبہ پانپور کے شاہ ہمدآن ٹرسٹ کی جانب سے آج اس مبارک موقع پر ایک جلوس نکالا گیا، جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ علمائے اکرام اور بچوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

یہ جلوس شاہ ہمدآن ٹرسٹ کدلہ بل پانپور سے نکالا گیا، جس میں شامل بچوں کے ہاتھوں میں جھنڈے تھے، جن پر جشن عید میلاد النبی ﷺ اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرے درج تھے۔ یہ جلوس مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے قدیم خانقاہ پانپور میں شیخ شریف الدین ولی ؒ کے استان عالیہ پر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس اختتام پزیر ہونے کے بعد قدیم خانقاہ پانپور میں واعظ و تبلیغ کی محفل بھی آراستہ ہوئی، جس میں علماء نے سیرت النبی ﷺ بیان کیا۔ پروگرام کے دوران حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

کشتواڑ میں عید النبی کا تہوار خوشی سلوبی کے ساتھ منایا گیا Eid Milad-un-Nabi Celebration in kishtwar

کشتواڑ میں عید النبی کا تہوار خوشی سلوبی کے ساتھ منایا گیا

پورے ملک کے ساتھ ساتھ آج جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبی کا تہوار جشن کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ہر جانب خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکی جشن ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کشتواڑ میں 12 ربیع الاوال کے موقع پر شہر میں جگہ جگہ جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کے سخت انتظامات کئے گیے تھے۔ رحمت اللعالمینﷺ کے جشن ولادت کے موقع پر کشتواڑ کی گلی محلوں کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا اور جگہ جگہ میلاد کی محفل سجا کر درود شریف پیش کرتے ہوئے جلوس بھی نکالا گیا۔

راجوری میں جشن عیدمیلادالنبی Eid Milad-un-Nabi Celebration in Rajouri

راجوری میں جشن عیدمیلادالنبی

جموں و کشمیر کے راجوری میں جشن عید میلادالنبی خوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر راجوری کے مساجد سے جلوس نکالے گئے ساتھ ہی جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس میں مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے رسول پاک ﷺ کے سوانح حیات پر روشنی ڈالی اور ان کی دنیا میں آمد کو پوری قائنات کے لیے مبارک قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.